مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ صورتحال معمول پر آنے کے بھارتی دعوے ان کے اقدامات سے بے نقاب ہوگئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں محبوبہ مفتی نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ نے ان سمیت حریت قیادت اور دیگر کشمیری رہنماؤں کو نظربند کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کریک ڈاؤن آدھی رات کو ہوا ہے جس میں میری پارٹی کے متعدد افراد کو تھانوں میں غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا گیا ہے۔
محبوبہ مفتی نے مزید کہا کہ بھارت سرکار کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں صورتحال معمول پر آنے کے دعوے ان کے پاگل پن پر مبنی اقدامات سے آشکار ہیں۔
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی کی پی ڈی پی کو آرٹیکل 370 اور 35 اے کے خاتمے پر سیمینار کی بھی اجازت نہیں دی۔
I’ve been put under house arrest along with other senior PDP leaders today. This comes after a midnight crackdown where scores of my party men are illegally detained in police stations. GOIs false claims about normalcy to the SC stands exposed by theirs actions driven by… pic.twitter.com/gqp25Ku2CJ
— Mehbooba Mufti (@MehboobaMufti) August 5, 2023
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News