
کینیڈا میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے سربراہ کو ملک بدر کردیا گیا جس کی شناخت پون کمار رائے کے نام سے ہوئی ہے۔
کشمیر میڈٰیا سروس کی رپورٹ کے مطابق 1997 میں بھارتی پولیس کے آفیسر پون کمار رائے کو کینیڈا میں بھارتی ہائی کمیشن میں معیشت، تعاون اور کمیونٹی افیئرز کے وزیر کے طور پر تعینات کیا گیا تھا۔
کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بتایا کہ بھارت خالصتان رہنما ہردیپ سکھ نجار کے قتل میں ملوث ہوسکتا ہے، ہمارے پاس مصدقہ اطلاعات ہیں کہ بھارتی ایجنٹ سکھ رہنما کے قتل میں ملوث ہوسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی سفارت کار کی ملک بدری، بھارت نے کینیڈین سفارت کار کو ملک بدر کردیا
انہوں نے مزید کہا کہ ’’کینیڈا کی سرزمین پر کینیڈین شہری کے قتل میں غیر ملکی حکومت کا ملوث ہونا ہماری خودمختاری کی ناقابل قبول خلاف ورزی ہے‘‘۔
کینیڈین وزیر خارجہ کے دفتر نے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے بیان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملک بدر کئے گئے بھارتی سفارت کار پون کمار رائے ہیں جن کی شناخت کینیڈا میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے سربراہ کے طور پر کی گئی ہے۔
دوسری جانب بھارت نے بھی جوابی اقدام کرتے ہوئے کینیڈا کے ایک سینئر سفارتکار کو ملک بدر کر دیا ہے اورسفارت کار کو پانچ دن کے اندر اندر بھارت چھوڑنے کو حکم دیا گیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News