Advertisement
Advertisement
Advertisement

مالدیپ کے نو منتخب صدر کا بھارتی فوج کو ملک سے نکل جانے کا حکم

Now Reading:

مالدیپ کے نو منتخب صدر کا بھارتی فوج کو ملک سے نکل جانے کا حکم
مالدیپ

مالدیپ کے نو منتخب صدر کا بھارتی فوج کو ملک سے نکل جانے کا حکم

مالدیپ کے نو منتخب صدر نے بھارتی فوج کو ملک سے نکل جانے کا حکم دے دیا۔

بین الاقوامی خبرر ساں ادارے کے مطابق نو منتخب صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم مالدیپ کی سرزمین پر کسی غیر ملکی فوج کو برداشت نہیں کریں گے۔

ڈاکٹر محمد معیزو نے بھارت کے تمام فوجیوں کو مالدیپ سے فوری طور پر نکل جانے کا حکم  دیتے ہوئے کہا کہ میں نے مالدیپ کی عوام سے یہ وعدہ کیا تھا اور میں پہلے دن سے اپنے وعدے پر قائم رہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجیوں کی موجودگی مالدیپ کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق نومنتخب صدر نے اپنی جیت کے چند دن بعد بھارتی سفیر سے ملاقات میں یہ حکم دیا۔

Advertisement

مالدیپ طویل عرصے سے بھارت کی غیر ضروری مداخلت کے زیر عتاب رہا ہے۔ مالدیپ کے نومنتخب صدر بھارت کے لیے بڑے خطرے کی علامت ہیں۔

 بھارتی فوج کے انخلاء سے مالدیپ پر قبضے کی نیت سے کی گئی بھارتی سرمایہ کاری بھی ضائع ہوجائے گی۔

فروری 2021 میں مالدیپ سے ایک متنازعہ معاہدے کے بعد  بھارت  نے اپنی فوج مالدیپ میں تعینات کی تھی۔

مالدیپ کی فوج کا کہناہے کہ  ملک میں  موجود  بھارتی طیارے مالدیپ کی جاسوسی کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ ماضی میں بھی  بھارت مالدیپ  میں من پسند حکومت کے قیام کے لیے سیاسی مداخلت کرتا رہا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
فلسطینی قیدیوں سے غیر انسانی سلوک ، انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ویڈیو پوسٹ کردی
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر