Advertisement
Advertisement
Advertisement

غزہ کی حمایت، اسرائیل کا اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے استعفے کا مطالبہ

Now Reading:

غزہ کی حمایت، اسرائیل کا اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے استعفے کا مطالبہ
اسرائیل

غزہ کی حمایت، اسرائیل کا اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے استعفے کا مطالبہ

مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کرنے پر اسرائیل نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر گیلاد اردن نے سلامتی کونسل میں انتونیو گوتریس کے تبصرے پر برہمی کا اظہار کیا۔

اسرائیلی سفیر نے کہا کہ ان لوگوں سے بات کرنے کا کوئی جواز یا فائدہ نہیں ہے جو اسرائیل کے شہریوں اور یہودیوں کے خلاف ہونے والے بدترین مظالم پر ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں بس کوئی الفاظ نہیں ہیں۔

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے اپنے خطاب میں فلسطینیوں کی 56سالہ گھٹن کا ذکر  کرتے ہوئے کہا تھا کہ  7 اکتوبر 2023 کے حملے کسی طور اسرائیل کو غزہ میں عام شہریوں کے قتل عام کا جواز فراہم نہیں کرتے۔

انتونیو گوتریس نے واضح کیا کہ یہ جاننا بھی ضروری ہے کہ حماس کے حملے اچانک نہیں ہوئے ہیں۔ فلسطینی عوام 56 سال سے غاصبانہ قبضے کا شکار ہیں۔ ان کی زمینوں کو نئی کالونیاں قائم کرکے ہڑپ کیا جارہا ہے اور ان کی معیشت تباہ گئی ہے۔ ان کے لوگ بے گھر ہو گئے اور ان کے گھر تباہ ہو گئے اور ان کے مسائل کے سیاسی حل کی امیدیں دم توڑ چکی ہیں۔

Advertisement

انہوں نے غزہ کے لیے انسانی امداد کی غیر محدود اور غیر مشروط فراہمی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسلح تنازعات میں کسی کو بھی بین الاقوامی انسانی قوانین کی پابندی سے مستثنیٰ قرار نہیں دیا جاسکتا۔

علاوہ ازیں اسرائیلی وزیر خارجہ نے  انتونیو گوتریس سے ملاقات منسوخ کر دی ہے۔

اسرائیلی سفیر کوہن نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ وہ اقوام متحدہ کے سربراہ کے ساتھ طے شدہ ملاقات نہیں کریں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر