Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسرائیل فلسطین جنگ میں اب تک کتنے صحافی جاں بحق ہوئے؟

Now Reading:

اسرائیل فلسطین جنگ میں اب تک کتنے صحافی جاں بحق ہوئے؟
صحافی

اسرائیل فلسطین جنگ میں اب تک کتنے صحافی جاں بحق ہوئے؟

اسرائیل فلسطین جنگ  میں بچوں ، عورتوں اور معصوم شہریوں سمیت صحافی  برادری بھی نشانہ بن رہی ہے۔

کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کی ایک رپورٹ کے مطابق  اسرائیل فلسطین جنگ میں اب تک  17 صحافی ہلاک ہو چکے ہیں ۔

کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کی رپورٹ میں کہا  گیا ہے کہ  صحافی اس تنازعہ کو کور کرنے کے لیے بڑی قربانیاں دے رہے ہیں۔ 8 صحافی زخمی اور تین لاپتہ بھی ہیں۔

کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا کہ تمام فریقین کو صحافیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔

واضح رہے کہ  غزہ کے ایک اسپتال پر اسرائیلی فوج کی بمباری میں 500 سے زائد فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔

Advertisement

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق  فلسطینی وزارت صحت  نے بتایا کہ اسرائیلی طیاروں نے اسپتال کو  نشانہ بنایا جس میں طبی عملہ، مریض اور  پناہ لیے ہوئے عام شہری شہید ہوئے۔

دوسری جانب فلسطینی میڈیا کا کہنا ہے کہ  غزہ اسپتال پر حملے میں شہادتوں کی تعداد  ایک ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

ترجمان شہری دفاع اسے کھلا  قتل عام  قرار دیتے ہوئے کہا کہ  ہر طرف جسموں کے ٹکڑے ، بچوں اور خواتین کی سربریدہ لاشیں ہیں۔ اس حملے بعد ایسی صورتحال سے نمٹنے کے قابل نہیں ہیں۔

فلسطینی صدر محمود عباس نے اسپتال پر فضائی حملے کے بعد تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
فلسطینی قیدیوں سے غیر انسانی سلوک ، انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ویڈیو پوسٹ کردی
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر