Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

غزہ کیلئے بھیجی جانے والی امداد مصر میں پھنس گئی

Now Reading:

غزہ کیلئے بھیجی جانے والی امداد مصر میں پھنس گئی
غزہ

غزہ کیلئے بھیجی جانے والی امداد مصر میں پھنس گئی

غزہ  کے لوگوں کے لیے بھیجا  جانے والا امدادی سامان مصر میں پھنس گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق لاکھوں افراد غزہ میں امداد کے منتظر ہیں لیکن اب تک رفاح راہداری نہیں کھولی جا سکی۔

رفاح راہداری نہ کھلنے کے باعث غزہ میں بھوک اور پیاس کے شکار فلسطینیوں تک آج بھی امداد نہیں پہنچ سکے گی۔

چند روز قبل مصری میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ  اسرائیل رفاح کراسنگ سے غزہ کے لیے امدادی سامان کی ترسیل میں رکاوٹ نہ ڈالنے پر رضا مند ہوگیا ہے، رفاح راہداری جلد کھول دی جائے گی۔

تین دن گزرنے کے باوجود نہ رفاح کراسنگ کھولی جاسکی اور نہ ہی کوئی امدادی سامان غزہ پہنچایا جا سکا ہے۔  ہزاروں ٹرک مصر میں امدادی سامان لے کر پھنس گئے۔

Advertisement

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل  ا نتونیو گوتریس نے  بھی اسرائیل سے غزہ میں فوری جنگ بندی اور بلا رکاوٹ امداد کی فراہمی کا اختیار دینے  کا مطالبہ کیا ہے۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ بہت ساری زندگیاں اور پورے خطے کی قسمت خطرے میں ہے۔ غزہ میں بڑے پیمانے پر خوراک، پانی، دوائی اور ایندھن کی ضرورت ہے ، ہمیں تیزرفتاری کے ساتھ اور کسی بھی قسم کی رکاوٹ کے بغیر غزہ میں امداد پہنچانے کی ضرورت ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انڈونیشیا میں شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 34 افراد جاں بحق
عالمی سطح پر بھارتی غذائی اشیاء پر پابندی عائد
رفح میں کسی بڑے فوجی آپریشن کی حمایت نہیں کریں گے، امریکہ
’حج سیزن میں ڈرونز اور فضائی ٹیکسیاں استعمال ہوں گی’
حماس یرغمالیوں کو رہا کرے تو کل ہی جنگ بندی ہوجائے گی، امریکی صدر
افغانستان میں شدید بارش اور سیلاب سے 60 افراد جاں بحق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر