Advertisement
Advertisement
Advertisement

غزہ تنازعے کا بنیادی حل فلسطینی ریاست کا قیام ہے، پیوٹن

Now Reading:

غزہ تنازعے کا بنیادی حل فلسطینی ریاست کا قیام ہے، پیوٹن
پیوٹن

غزہ تنازعے کا بنیادی حل فلسطینی ریاست کا قیام ہے، پیوٹن

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن  نے غزہ تنازعے کا بنیادی حل فلسطینی ریاست کا قیام قرار دیا ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق روسی سلامتی کونسل ، حکومتی ارکان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان کے اجلاس میں پیوٹن نے کہا کہ   فلسطینیوں کے قتل عام، مشرق وسطیٰ، یوکرین، عراق اور شام کے واقعات کے پیچھے امریکی حکمراں اور ان کے ساتھی ہیں۔

روسی صدر نے کہا کہ  عالمی عدم استحکام کا بنیادی فائدہ اٹھانے والی امریکی حکمراں اشرافیہ ہے، انہیں مشرق وسطیٰ میں مسلسل افراتفری کی ضرورت ہے۔ اس لیے  امریکا ان ممالک کو بدنام کرنے کی پوری کوشش کرتا ہے جو غزہ کی پٹی میں فوری جنگ بندی پر زور دیتے ہیں اور  خونریزی کو روکنے  اور بحران کے حل کے لیے حقیقی کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں ہزاروں معصوم افراد کی ہلاکتوں کا کوئی جواز نہیں ہوسکتا، تنازعے کا بنیادی حل فلسطینی ریاست کا قیام ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی مدد ان لوگوں سے لڑ کر کی جاسکتی ہے جو اس تنازعے کے پیچھے ہیں اور ہم ان لوگوں سے یوکرین میں لڑ رہے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ روس غزہ میں فوری جنگ بندی اور دو ریاستی حل کی حمایت کرتا ہے۔  روس نے ماسکو میں حماس کے وفد کا استقبال کیا  جس پر اسرائیل  نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا سمیت برطانیہ اور  یورپی ممالک اسرائیل کی مکمل حمایت کا اعلان کرچکے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی بمباری میں  اب 3 ہزار 300 بچوں اور ایک ہزار سے زائد خواتین سمیت 8 ہزار سے زائد فلسطینی شہید  ہوچکے ہیں۔

اسرائیلی بمباری سے زخمیوں کی تعداد  بھی 20 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
غزہ جنگ کے 2 سال مکمل، قابض اسرائیلی فوج نے آج بھی 24 فلسطینی شہید کردیے
امریکا مشرقِ وسطیٰ میں تین ہزار سال پرانے تنازع کو حل کرنے جا رہا ہے، ٹرمپ
امریکا بگرام ایئربیس کی واپسی کا خواب دیکھنا چھوڑ دے، ذبیح اللہ مجاہد
غزہ میں ہولناک تباہی، اقوام متحدہ کی رپورٹ میں لرزا دینے والے حقائق بے نقاب
اسرائیل و حماس میں بالواسطہ مذاکرات کا نیا دور آج ہو گا، جنگ بندی پر پیش رفت متوقع
6 اکتوبر 1981، وہ سیاہ دن جب امن کے پیامبر کو گولیوں سے خاموش کر دیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر