Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی ولی عہد کا ایرانی صدر کو فون، غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

Now Reading:

سعودی ولی عہد کا ایرانی صدر کو فون، غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی ایران

سعودی ولی عہد کا ایرانی صدر کو فون، غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

سعودی ولی عہد  نے ایرانی صدر کو فون کیا  اور دونوں رہنماؤں میں غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق  سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

سفارتی تعلقات بحال ہونے کے بعد دونوں رہنماؤں کا  یہ پہلا باقاعدہ رابطہ ہوا ہے۔

ٹیلی فونک گفتگو میں فلسطین اسرائیل کشیدگی پر گفتگو کی گئی۔

دونوں رہنماؤں نے غزہ میں فلسطینی عوام  کے نامساعد حالات پر تشویش کا اظہار کیا۔

Advertisement

سعودی ولی عہد نے کہا کہ   غزہ میں بڑھتی کشیدگی کے باعث حالات کو مزید ابتر ہونے سے بچانا ہوگا۔سعودی عرب اسرائیل فلسطین کشیدگی کو رکوانے کے  لیے عالمی کوششوں کا ساتھ دے رہا ہے۔

محمد بن سلمان نے کہا کہ  دونوں جانب سے بے گناہ لوگوں کی جانیں لینے کا عمل افسوس ناک ہے۔ اسرائیل اور فلسطین کو بین الاقوامی انسانی حقوق کا خیال رکھنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  سعودی عرب فلسطین کاز کے ساتھ کھڑا ہے۔ مسئلہ فلسطین کو حل کروانے کی کوشش جاری رکھیں گے۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ  فلسطینی عوام پر اسرائیلی جارحیت افسوسناک ہے۔ کشیدگی کو روکنے کے لیے سعودی عرب کی کوششوں کی تعریف کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ  حماس کے طوفان الاقصیٰ آپریشن میں اسرائیلی ہلاکتوں کی تعداد 1200 سے زائد ہوگئی جبکہ غزہ پر جاری اسرائیلی بمباری میں شہید  فلسطینیوں کی تعداد 1100 تک پہنچ گئی اور 5 ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں۔

اسرائیلی افواج کی غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری ہے۔اسرائیلی افواج بلاامتیاز رہائشی عمارتوں، خواتین اور بچوں کو بھی نشانہ بنارہی ہیں جس کے سبب ہلاکتوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
فلسطینی قیدیوں سے غیر انسانی سلوک ، انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ویڈیو پوسٹ کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر