Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکا میں فلسطینی طالب علموں پر حملہ، جو بائیڈن کا بیان سامنے آگیا

Now Reading:

امریکا میں فلسطینی طالب علموں پر حملہ، جو بائیڈن کا بیان سامنے آگیا
جو بائیڈن

امریکا میں فلسطینی طالب علموں پر حملہ، جو بائیڈن کا بیان سامنے آگیا

امریکا میں فلسطینی طالب علموں پر حملے پر جوبائیڈن کا بیان سامنے آگیا۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے ورمونٹ میں تین فلسطینی طلباء پرفائرنگ پر بیان جاری کردیا۔

جو بائیڈن نے کہا کہ میں اور خاتون اول جل بائیڈن تین فلسطینی طالب علموں پر گولی چلانے پر خوفزدہ ہیں۔ فلسطینی طالب علموں کی مکمل صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم مزید حقائق کا انتظار کر رہے ہیں۔ ہم یہ جانتے ہیں کہ امریکا میں تشدد یا نفرت کی قطعاً کوئی جگہ نہیں ہے۔ انتظامیہ فائرنگ کی تحقیقات میں مدد کے لیے درکار تمام وسائل فراہم کرے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی ریاست ورمونٹ کے شہر برلنگٹن میں 3 فلسطینی طالب علموں کو  فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا تھا۔

Advertisement

مقامی پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ ایک سفید فام شخص نے کی تھی جبکہ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویش ناک  بتائی گئی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ تین میں سے دو طالب علموں نے کیفیہ نامی روایتی فلسطینی اسکارف پہنا ہوا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر