
کینیڈا نے مستقبل کے امیگریشن منصوبے کا اعلان کردیا
کینیڈا نے مستقبل کے لیے اپنے امیگریشن منصوبے کا اعلان کردیا۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے وفاقی وزیر امیگریشن کے وزیر مارک ملر نے پارلیمنٹ میں اگلے تین سالوں کے لیے امیگریشن کے نئے اہداف پیش کیے۔
کینیڈا نے اگلے تین سالوں کے لیے نئے امیگرنٹس کی تعداد بڑھانے کا اپنا ہدف برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم ان کی تعلیم اور ہنر کے حوالے سے تبدیلیاں متوقع ہیں۔
مارک ملر کا کہنا ہے کہ کینیڈا 2026 میں پانچ لاکھ امیگرنٹس کو خوش آمدید کہے گا۔
واضح رہے کہ کینیڈین حکومت نے 2023 میں چار لاکھ 65 ہزار اور 2024 میں چار لاکھ 85 ہزار افراد کو مستقل رہائش دینے کا اعلان کیا ہے جو 2025 تک پانچ لاکھ تک پہنچانے کا منصوبہ ہے۔
یاد رہے کہ 2015 کے لیے امیگریشن کا ہدف تین لاکھ سے کم تھا۔
کینیڈا کے امیگریشن کے وزیر مارک ملر نے کینیڈا کے امیگریشن سسٹم کو بہتر بنانے کے منصوبوں کا بھی اعلان کیا۔
انہوں نے یہ بھی اعتراف کیا کہ حالیہ برسوں میں کینیڈا کے امیگریشن سسٹم میں گچھ خرابیاں رہی ہیں اور وہ اس میں بہتری لائیں گے۔
دوسری طرف موجودہ حکومت تنقید کی زد میں ہے کہ امیگرنٹس کی بڑھتی تعداد سے ہاؤسنگ سپلائی اور ہیلتھ کئیر سسٹم متاثر ہو رہا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News