
امریکا نے غزہ میں جنگ بندی سے متعلق قرارداد ویٹو کردی
امریکا نے غزہ میں جنگ بندی سے متعلق قرارداد ویٹو کردی۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں انسانی بنیادوں پر غزہ میں جنگ بندی کے لیے قرارداد پیش کی گئی تھی جسے امریکا نے ویٹو کردیا۔
سیکیورٹی کونسل میں غزہ میں انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی کی قرارداد پر 15 میں سے 13 ارکان نے حمایت میں ووٹ دیا جبکہ برطانیہ غیر حاضر رہا۔
فرانس اور جاپان بھی جنگ بندی کے مطالبے کی حمایت کرنے والوں میں شامل تھے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی افواج کی بربریت سے اب تک 17 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں 70 فیصد خواتین اور بچے شامل ہیں۔
اس کے علاوہ 46 ہزار سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں اور بہت سے ابھی بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ 50 ہزار سے زائد مکانات بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News