Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسرائیل کی غزہ کے سیکڑوں مقامات پر بمباری، 100 سے زائد فلسطینی شہید

Now Reading:

اسرائیل کی غزہ کے سیکڑوں مقامات پر بمباری، 100 سے زائد فلسطینی شہید
اسرائیل کی غزہ کے سیکڑوں مقامات پر بمباری، 100 سے زائد فلسطینی شہید

اسرائیل کی غزہ کے سیکڑوں مقامات پر بمباری، 100 سے زائد فلسطینی شہید

اسرائیل نے غزہ کے سیکڑوں مقامات پر بمباری کرکے 100 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے غزہ کے سیکڑوں مکانات کو بمباری سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 100 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران رفح کراسنگ اور جبالیہ کیمپ اور خان یونس میں فضائی حملے کیے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: حماس اور اسرائیل کے درمیان معاہدے کی امید نہیں، امریکی صدر

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شمالی غزہ میں اسرائیل کی مسلسل بمباری اور پابندیوں کی وجہ سے تمام اسپتال غیر فعال ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب غزہ میں فلاحی امداد کی فراہمی کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قرارداد کو منظور کرلیا گیا ہے تاہم قرارداد میں فوری جنگ بندی کی بات نہیں کی گئی۔

سلامتی کونسل میں منظور کی گئی قرارداد میں غزہ میں کشیدگی ختم  کرنے کے لیے پائیدارحالات کے قیام کی بات کی گئی ہے۔

Advertisement

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں ضرورت کے مطابق فلاحی امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ سلامتی کونسل کے 13 ارکان نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جب کہ روس اور امریکا نے ووٹ نہیں ڈالا۔

Advertisement

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 20 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 52 ہزار 586 زخمی ہوگئے ہیں جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فلسطین ہمارا خطہ ہم ہی اسکے مالک ہیں، نیتن یاہو نے متنازع معاہدے پر دستخط کردیے
انڈونیشیا میں قیامت خیز سیلاب، 2 جزیرے صفحہ ہستی سے مٹنے لگے، 19 افراد ہلاک
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
اسرائیل نے قطر کی خود مختاری پر حملہ کیا، بھرپورمذمت کرتے ہیں ، روس کاردعمل آگیا
اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کی امیدیں خاک میں مل گئیں، قطری وزیراعظم
امریکا میں سیاسی کارکن اور مصنف چارلی کرک کو گولی ماردی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر