Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی فوج کی حراست میں 4 کشمیریوں کی ہلاکت پر پونچھ کمیونٹی کا برہنہ احتجاج

Now Reading:

بھارتی فوج کی حراست میں 4 کشمیریوں کی ہلاکت پر پونچھ کمیونٹی کا برہنہ احتجاج
بھارتی فوج کی حراست میں 4 کشمیریوں کی ہلاکت پر پونچھ کمیونٹی کا برہنہ احتجاج

بھارتی فوج کی حراست میں 4 کشمیریوں کی ہلاکت پر پونچھ کمیونٹی کا برہنہ احتجاج

بھارتی فوج کی حراست میں 4 کشمیریوں کی ہلاکت پر پونچھ کمیونٹی نے برہنہ احتجاجی پریس کانفرنس کی۔

مقبوضہ جموں و کشمیر میں تعینات مودی سرکار کے وردی پوش غنڈوں نے بھارت کا اصلی سفاک چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا ہے۔

صوبہ جموں کے بفلیاز سرنکوٹ پونچھ میں 4 معصوم شہریوں کے وحشیانہ حراستی قتل پر پونچھ کمیونٹی نے برہنہ احتجاجی پریس کانفرنس کی۔

مسلمان سماجی کارکن کی سربراہی میں دیگر ہندو، سکھ اور عیسائی سماجی کارکنان نے دورانِ کانفرنس بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث بھارتی فوج کے قاتلوں کی نشاندہی کی۔

پریس کانفرنس میں معصوم شہریوں کے قاتلوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا جموں وکشمیر انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا ہے۔

Advertisement

پونچھ کمیونٹی کارکن نے پریس کانفرنس میں کہا ’’بھارتی فوج کے معصوم کشمیری نوجوانوں پر تھرڈ ڈگری ٹارچر کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور جب مودی سرکار معاملہ دبا نہ سکی تو نامعلوم افراد کے نام پر ایف آئی آر درج کردی‘‘۔

انہوں نے کہا ’’ہمارا مطالبہ ہے کہ ایف آئی آر میں نشاندہی کیے جانے والے افراد غلام مصطفیٰ، محمد رفیق، ارشاد اور جگی کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے‘‘۔

دورانِ کانفرنس کمیونٹی ممبران نے یہ انکشاف کیا کہ مقتولین کے ورثاء کو ایف آئی آر درج کروانے اور ظلم کے خلاف آواز اٹھانے سے روکنے کے لئے سنگین دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

پریس کانفرنس میں وزیر دفاع راج ناتھ، ایس ایس پی پونچھ اور جموں وکشمیر انتظامیہ سے مجرمان کے خلاف منصفانہ انکوائری کا پر زور مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں جموں کشمیر انتظامیہ کی جانب سے مطالبات تسلیم نہ کرنے کی صورت میں پونچھ کمیونٹی نے برہنہ احتجاج کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

پونچھ کمیونٹی کے کارکن کہتے ہیں کہ ہندو، مسلم، سکھ اور عیسائی اتحاد کے تحت ہم سب منصفانہ انکوائری اور انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں، انصاف نہ ملنے کی صورت میں ہم برہنہ احتجاج جاری رکھیں گے جب کہ پونچھ کمیونٹی نے ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 7 روز کا الٹی میٹم بھی دے دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی سطح پر بھارتی غذائی اشیاء پر پابندی عائد
رفح میں کسی بڑے فوجی آپریشن کی حمایت نہیں کریں گے، امریکہ
’حج سیزن میں ڈرونز اور فضائی ٹیکسیاں استعمال ہوں گی’
حماس یرغمالیوں کو رہا کرے تو کل ہی جنگ بندی ہوجائے گی، امریکی صدر
افغانستان میں شدید بارش اور سیلاب سے 60 افراد جاں بحق
آسٹریلیا کا ویزہ حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر