Advertisement
Advertisement
Advertisement

ارجنٹینا نے برکس تنظیم کا حصہ بننے سے انکار کردیا

Now Reading:

ارجنٹینا نے برکس تنظیم کا حصہ بننے سے انکار کردیا
ارجنٹینا نے برکس تنظیم کا حصہ بننے سے انکار کردیا

ارجنٹینا نے برکس تنظیم کا حصہ بننے سے انکار کردیا

ارجنٹینا کے نئے صدر جیویر میلائی نے برکس تنظیم کا حصہ بننے سے انکار کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ارجنٹینا کے نئے صدر جیویر میلائی نے برکس تنظیم کا حصہ بننے کی پیشکش کو ٹھکرا دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ارجنٹینا کے صدر کا کہنا ہے کہ روس اور چین کے برعکس امریکہ کا اتحادی بننا چاہتے ہیں۔

ارجنٹینا کے صدر نے برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ کے رہنماؤں کو بتایا کہ بلاک میں ارجنٹینا کی رکنیت کا وقت مناسب نہیں ہے۔

انہوں نے ممالک کو لکھے گئے خط میں کہا ’’پچھلی حکومت کی جانب سے کیے گئے فیصلے کو واپس لے لیا گیا ہے‘‘۔

Advertisement

انہوں نے لکھا ’’ہماری خارجہ پالیسی پچھلی حکومت کی پالیسیوں سے کئی پہلوؤں پر مختلف ہے، لہذا ہم پچھلی حکومت کے فیصلوں کا جائزہ لے رہے ہیں‘‘۔

خیال رہے کہ ارجنٹینا کے نئے صدر جیویر میلائی نے رواں ماہ روایتی سیاسی جماعت کو عبرتناک شکست دے کر اقتدار سنبھالا ہے۔

اپنی انتخابی مہم کے دوران بھی جیویر میلائی نے برکس میں شامل نہ ہونے کا اعلان کیا تھا جب کہ انہوں نے امریکہ اور اسرائیل کی بھی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

یاد رہے کہ برکس نے رواں سال چھ نئے ممالک کی شمولیت کا اعلان کیا تھا جن میں ارجنٹینا کے ساتھ ایتھوپیا، ایران، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات شامل تھے۔ تاہم ان ممالک کو یکم جنوری 2024 سے باقاعدہ طور پر برکس کا حصہ ہونا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
اسرائیلی ٹی وی نے ٹرمپ کو بادشاہ بنا کر امن  کی کوششوں  کو مذاق بنا دیا
مستقبل کے غزہ میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہو گا ، مارکو روبیو
غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق ہوگیا ، حماس کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر