Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بغداد میں امریکی سفارت خانے پر متعدد راکٹ حملے

Now Reading:

بغداد میں امریکی سفارت خانے پر متعدد راکٹ حملے
بغداد میں امریکی سفارت خانے پر متعدد راکٹ حملے

بغداد میں امریکی سفارت خانے پر متعدد راکٹ حملے

بغداد میں امریکی سفارت خانے کو متعدد راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جمعہ کی صبح بغداد میں امریکی سفارت خانے کو دو راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

امریکی سفارت خانے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر یہ حملہ ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کی جانب سے کیا گیا تھا تاہم فوری طور پر کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

انہوں نے کہا ’’ہم ایک بار پھر عراق کی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں جیسا کہ ہم اس سے قبل بھی کئی مواقع پر کرچکے ہیں کہ وہ اپنے سفارتی اتحادیوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کوشش کریں‘‘۔

ترجمان نے مزید کہا ’’ہم اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ ہم دنیا میں کہیں بھی اپنے دفاع اور اپنے اہلکاروں کی حفاظت کا حق محفوظ رکھتے ہیں‘‘۔

Advertisement

یاد رہے کہ صبح 4 بجے کے قریب عراق کے دارالحکومت کے وسط میں واقع سفارت خانے کے قریب دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں تھیں جس کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر متقل کرنے کے لیے سائرن بج رہے ہیں۔

Advertisement

عراق کے وزیر اعظم محمد شیعہ السوڈانی نے سیکیورٹی ایجنسیوں کو مجرمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت جاری کردیں ہیں۔

واضح رہے کہ عراق میں امریکہ کے سفارتی عملے کے علاوہ تقریباً ڈھائی ہزار فوجی موجود ہیں جب کہ اقوام متحدہ کے مشن نے اس حملے کی مذمت کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت میں مٹی کے طوفان، بل بورڈ گرنے سے 14 افراد ہلاک
غزہ جنگ کے اثرات، 10 اسرائیلی فوجیوں نے خودکشی کرلی
اسرائیلی فوج نے غزہ میں حملے تیز کر دئیے
مقبوضہ کشمیر میں انتخابات کے دوران اظہار رائے پر کڑی پابندیاں عائد
روسی صدر نے وزیر دفاع کو برطرف کر دیا
سابق وزیر کو بیوی کے قتل کے جرم میں 24 سال کی سزا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر