Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان امریکا کا ایک بڑا نان نیٹو اتحادی اور نیٹو پارٹنر ہے، میتھیو ملر

Now Reading:

پاکستان امریکا کا ایک بڑا نان نیٹو اتحادی اور نیٹو پارٹنر ہے، میتھیو ملر
میتھیو ملر

پاکستان امریکا کا ایک بڑا نان نیٹو اتحادی اور نیٹو پارٹنر ہے، میتھیو ملر

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ  پاکستان امریکا کا ایک بڑا نان نیٹو اتحادی اور نیٹو پارٹنر ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق   واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر  نے پاکستان مین دہشت گردی میں جاں بحق ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات  کے سوال پر انہوں نے کہا کہ  پاکستانی آرمی چیف واشنگٹن میں کئی عہدیداروں سے ملاقات کے لیے آئے تھے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ  کا کہنا تھا کہ پاکستانی آرمی چیف نے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے افسران، بشمول پینٹاگون اور دیگر جگہوں کے اہلکاروں سے ملاقاتیں کیں۔

میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان امریکا کا ایک بڑا نان نیٹو اتحادی اور نیٹو پارٹنر ہے۔ پاکستان کے ساتھ علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر شراکت  ہے اور ملاقات کا مقصد  بھی یہی تھا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ   پاکستان میں آزادانہ، منصفانہ انتخابات کی حمایت جاری رکھیں گے۔ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے لیے  دو طرفہ بنیادوں پر پاکستان کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ ہم پاکستانی سیاسی جماعتوں پر کوئی پوزیشن نہیں لیتے۔ ہم ان تمام سیاسی رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کریں گے جنہیں پاکستانی عوام منتخب کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
قطر پر حملہ: ٹرمپ ناخوش، مگر اسرائیل سے تعلقات مضبوط رہیں گے، امریکی وزیر خارجہ
روس پر پابندیاں: صدر ٹرمپ نے نیٹو ممالک کیلئے شرط رکھ دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر