
صدر ڈونلڈٹرمپ کا امریکی محکمہ تعلیم کو بند کرنے کا اعلان
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ تارکین وطن کو روکنےکیلئےسخت محنت کررہے ہیں۔
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میکسیکو اور کینیڈا پر ٹیرف کو2اپریل تک مؤخر کیا ہے، 2 اپریل امریکی تاریخ کااہم دن ہوگا، جبکہ امریکی صدرنے مؤخرکرنےکے ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کردیے۔
ڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ یوکرین کی مدد کیلئے اربوں ڈالردیے، گزشتہ دنوں میں روس اور یوکرین کےساتھ اہم پیشرفت ہوئی ہے، یوکرین معاہدہ چاہتاہے۔
امریکی صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ حماس کوغزہ میں قید تمام یرغمالیوں کورہاکرناہوگا، حماس سے یرغمالیوں کی رہائی کیلئے بات کی ہے۔
ڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ اسٹیل اور ایلومینیم پرمحصولات میں ترمیم نہیں کریں گے، جوبائیڈن انتظامیہ کےفیصلوں سےافغانستان میں نقصان اٹھاناپڑا ہے۔
امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ روس کےپاس سب سےزیادہ جوہری ہتھیار ہیں، چینی صدرکےساتھ بہترین تعلقات ہیں، شاید چین 4 پانچ سال میں روس کے برابر ہوجائےگا، روس اور چین سےجوہری ہتھیاروں کی کمی کےحوالے سے بات چیت کریں گے۔
ڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ جوہری ہتھیاروں کاخاتمہ اچھا ہوگا کیونکہ یہ طاقت بہت جنونی ہے، فرانس سمیت تمام ممالک سے بات ہوئی لیکن کسی نےمثبت جواب نہیں دیا۔
امریکی صدر نے مزید یہ بھی کہا کہ نیٹو میں سب دوست ہیں لیکن اس وقت امریکا مصیبت میں ہے، فرانس یورپ ممالک کو جوہری ہتھیاروں کی چھتری فراہم کررہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News