Advertisement
Advertisement
Advertisement

کینیڈا میں آج قبل از وقت انتخابات ہورہے ہیں

Now Reading:

کینیڈا میں آج قبل از وقت انتخابات ہورہے ہیں
کینیڈا

کینیڈا میں آج قبل از وقت انتخابات ہورہے ہیں

 

کینیڈا میں آج قبل از وقت وفاقی انتخابات ہو رہے ہیں، وزیراعظم مارک کارنی نے 23 مارچ 2025 کو پارلیمنٹ تحلیل کی تھی، اس سے قبل یہ انتخابات 20 اکتوبر 2025 کو متوقع تھے، لیکن پارلیمنٹ کے تحلیل ہونے کی وجہ سے یہ انتخابات آج ہو رہے ہیں۔

آج کے انتخابات میں وزیراعظم مارک کارنی (لبرل پارٹی) اور اپوزیشن رہنما پیئر پویلیور (کنزرویٹو پارٹی) کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجارتی پالیسیوں اور کینیڈا کی خودمختاری کے بارے میں متنازعہ بیانات نے انتخابی ماحول کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔ مارک کارنی نے ٹرمپ کے تجارتی دھمکیوں کے خلاف کینیڈا کی خودمختاری کا دفاع کرنے کا عہد کیا ہے، جس سے لبرل پارٹی کو فائدہ پہنچا ہے۔

کینیڈا میں وفاقی انتخابات کے لیے 343 نشستیں مختص ہیں، اور حکومت بنانے کے لیے 172 نشستوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ آج کے انتخابات میں عوام اپنے منتخب نمائندوں کو منتخب کریں گے، جو بعد ازاں حکومت تشکیل دیں گے۔

 

Advertisement

پاکستانی نژاد امیدواروں کی ریکارڈ تعداد، کئی اہم جماعتوں سے میدان میں

آج ہونے والے وفاقی انتخابات میں پاکستانی نژاد امیدوار بھی ریکارڈ تعداد میں حصہ لے رہے ہیں، جو ملک میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑھتی ہوئی سیاسی اہمیت کا مظہر ہے۔

پاکستانی نژاد امیدواروں کی سب سے بڑی تعداد لبرل پارٹی آف کینیڈا کے ٹکٹ پر میدان میں ہے، جن کی تعداد 15 ہے۔ لبرل پارٹی کی قیادت میں پاکستانی نژاد سیاست دانوں کا بڑھتا ہوا کردار گزشتہ چند برسوں میں نمایاں رہا ہے۔

اسی طرح نیو ڈیموکریٹک پارٹی (این ڈی پی) سے بھی تقریباً 10 پاکستانی نژاد امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ ان کے علاوہ ایک نئی جماعت “سنٹرسٹ پارٹی” کے سربراہ بھی پاکستانی نژاد ہیں، جن کی جماعت کے زیادہ تر امیدواروں کا تعلق بھی پاکستان سے ہے۔

اس پارٹی کی خاص بات یہ ہے کہ سربراہ کی بیٹی، زینب رانا، جو گریڈ 12 کی طالبہ ہیں، بھی انتخابی دوڑ میں شامل ہیں، اور وہ اس وقت سب سے کم عمر امیدوار ہیں۔

دیگر جماعتوں کی بات کی جائے تو گرین پارٹی آف کینیڈا سے تین پاکستانی نژاد امیدوار، جن میں نمایاں نام طالبہ افراء بیگ کا ہے، انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔ کمیونسٹ پارٹی سے سلمان ظفر اور پیپلز پارٹی آف کینیڈا سے نجیب بٹ بھی انتخابی میدان میں ہیں۔

Advertisement

جماعتی سیاست کے علاوہ 5 پاکستانی نژاد امیدوار آزاد حیثیت سے بھی انتخاب لڑ رہے ہیں۔

قابل ذکر امر یہ ہے کہ ان امیدواروں میں سے سلمیٰ زاہد، اقراء خالد، شفقت علی، یاسر نقوی اور سمیر زبیری ماضی میں رکنِ پارلیمنٹ رہ چکے ہیں اور ان کے تجربات نئے آنے والوں کے لیے مشعل راہ بن سکتے ہیں۔

کینیڈا میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے ان انتخابات کو نہایت اہمیت دی جا رہی ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ پاکستانی نژاد امیدوار کینیڈین پارلیمنٹ میں اپنی نمائندگی مزید مضبوط کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے ، عاصم افتخار
فلسطین ہمارا خطہ ہم ہی اسکے مالک ہیں، نیتن یاہو نے متنازع معاہدے پر دستخط کردیے
انڈونیشیا میں قیامت خیز سیلاب، 2 جزیرے صفحہ ہستی سے مٹنے لگے، 19 افراد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر