
پاکستانی ہندوؤں کے ویزے منسوخ نہیں ہوں گے، بھارت کی وضاحت
بھارت نے واضح کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے حالیہ واقعے کے بعد ویزا پالیسی میں کی جانے والی تبدیلی کا اطلاق بھارت میں طویل مدتی ویزا رکھنے والے پاکستانی ہندو شہریوں پر نہیں ہوگا۔
بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ سارک ویزا استثنیٰ اسکیم کے تحت پاکستانی شہریوں کو جاری کیے گئے بعض ویزوں کی منسوخی کا فیصلہ صرف مخصوص حالات پر لاگو ہوگا، اور طویل مدتی قیام کے اجازت نامے رکھنے والے پاکستانی ہندو اس سے مستثنیٰ ہیں۔
یاد رہے کہ منگل کے روز مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام (اننت ناگ) میں پیش آنے والے مبینہ حملے میں 26 افراد کی ہلاکت کے بعد بھارت کی کابینہ کمیٹی برائے سلامتی نے بعض پاکستانی شہریوں کو جاری کیے گئے ویزے منسوخ کرنے اور ملک چھوڑنے کے لیے 48 گھنٹے کی مہلت دینے کا اعلان کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News