
حملے سے قبل اور بعد میں مسلمانوں نے سیاحوں کی خدمت میں اہم کردار ادا کیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں پہلگام حملے کو ایک ہفتہ گزر چکا ہے، مگر تاحال کسی دہشتگرد کی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی، جس کے بعد حملے سے متعلق بھارتی حکومت اور میڈیا کے مؤقف پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
سابق بھارتی بیوروکریٹ جواہر سرکار اور معروف دانشور اشوک سوین نے اس حملے کو فالس فلیگ قرار دیتے ہوئے مودی حکومت کے بیانیے پر شدید تنقید کی ہے۔
ذرائع کے مطابق جواہر سرکار نے پہلگام واقعے کے تناظر میں مودی حکومت کی پالیسیوں کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے سے قبل اور بعد میں مسلمانوں نے سیاحوں کی خدمت میں اہم کردار ادا کیا۔
مزید پڑھیں: پہلگام فالس فلیگ حملہ؛ پاک فوج نے ایک اور بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا
انہوں نے بتایا کہ سیاح مسلمان ڈرائیورز کی گاڑیوں میں پہلگام پہنچے، مسلمانوں کے ہوٹلوں میں قیام کیا، انہی کے پکائے ہوئے کھانے کھائے اور مسلمان گائیڈز کی رہنمائی میں سیر کی۔
جواہر سرکار کا مزید کہنا تھا کہ حملے میں پہلی گولی کھانے والے فرد سے لے کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے والے رضاکار تک، سب مسلمان تھے، اس کے باوجود بھارتی میڈیا اور حکومتی بیانیہ مسلمانوں کو نشانہ بنا رہا ہے، جو شدید تعصب اور پروپیگنڈے کی عکاسی کرتا ہے۔
بھارتی نژاد سویڈش پروفیسر اشوک سوین نے بھی حکومت پر طنز کرتے ہوئے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر لکھا کہ پہلگام واقعہ کے بعد مودی حکومت کا سب سے بڑا ماسٹر اسٹروک یہ ہے کہ پاکستان کے وزیر دفاع کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو بھارت میں بلاک کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں: ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاکستان میں بھارتی ٹیررفنڈنگ کے ناقابل تردید شواہد پیش کردیے
سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق، 26 سیاحوں کی ہلاکت کے باوجود ابھی تک کسی دہشتگرد کا سراغ نہ ملنا اس خدشے کو تقویت دے رہا ہے کہ یہ واقعہ ایک منظم فالس فلیگ آپریشن ہو سکتا ہے، جس کا مقصد سیاسی فائدہ اور پاکستان کے خلاف عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرنا ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جواہر سرکار اور اشوک سوین جیسے آزاد آوازوں کا مؤقف اس بات کا ثبوت ہے کہ مسلمانوں کو دہشتگردی سے جوڑنے کی حکومتی کوشش بے بنیاد اور خطرناک ہے، جو بھارت کے جمہوری دعووں کو کمزور کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News