امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اگلا پوپ امریکہ سے منتخب کیے جانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک کارڈینل نیویارک میں بھی ہیں جو بہت اچھے ہیں۔
گزشتہ دنوں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے سوال کیا گیا کہ وہ کسے پوپ دیکھنا چاہتے ہیں؟ اس پر ٹرمپ نے ازراہ مذاق جواب دیا کہ میں پوپ بننا چاہوں گا، یہ میری اولین ترجیح ہوگی۔
تاہم، پھر ٹرمپ نے اگلا پوپ امریکہ سے منتخب کیے جانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترجیح تو نہیں تاہم ایک کارڈینل نیویارک میں بھی ہیں جوبہت اچھے ہیں۔
مزید پرھیں: نئے پوپ کا انتخاب کب ہوگا؟ ویٹیکن نے تاریخ کا اعلان کردیا
واضح رہے کہ کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کا انتخاب اگلے ماہ ہوگا اور اس کے لیے دنیا بھر سے 135 کارڈینلز اگلے ماہ ویٹی کن میں جمع ہوں گے۔
خیال کیا جارہا ہے کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے کارڈینل جوزف کوٹس بھی پاپ کے انتخاب میں شامل ہونگے، اگر قسمت نے ساتھ دیا تو جوزف کوٹس بھی پوپ منتخب ہوسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
