Advertisement
Advertisement
Advertisement

پہلگام واقعہ کی درج ایف آئی آر نے مودی حکومت کا جھوٹ بے نقاب کر دیا

Now Reading:

پہلگام واقعہ کی درج ایف آئی آر نے مودی حکومت کا جھوٹ بے نقاب کر دیا
پہلگام واقعہ کی درج ایف آئی آر نے مودی حکومت کا جھوٹ بے نقاب کر دیا

پہلگام واقعہ کی درج ایف آئی آر نے مودی حکومت کا جھوٹ بے نقاب کر دیا

پہلگام  واقعہ کی  ہندوستانی پولیس اسٹیشن میں دائر  ایف آئی آر نے مودی حکومت کا جھوٹ بے نقاب کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پہلگام فالس فلیگ آپریشن  کی ایف آئی آر نے حملے کو مشکوک بنا دیا، کیونکہ پہلگام پولیس اسٹیشن جائے وقوع سے 6 کلومیٹر  دور ہے۔

پولیس اسٹیشن میں درج ایف آئی آر کے مطابق پہلگام حملہ 13.50 سے 14.20 تک جاری رہا، جبکہ حیران کن طور پر واقعہ کی ایف آئی آر صرف دس منٹ بعد 14.30  پر درج ہو جاتی ہے۔

واقعے کی ایف آئی آر 6 کلومیٹر دور پولیس اسٹیشن میں واقعے کے محض 10 منٹ بعد ہی درج ہوجانا پہلے سے بنے بنائے منصوبے کا اشارہ دیتی ہے، جبکہ ایف آئی آر میں  پہلے سے طے شدہ منصوبے کے تحت  نامعلوم سرحد پار دہشتگرد نامزد بھی ہو جاتے ہیں۔

ایف آئی آر  کے مطابق مبینہ دہشت گردوں کی طرف سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی جبکہ انڈین گورنمنٹ اور میڈیا اس حوالے سے ٹارگیٹڈ کلنگ کا جھوٹا راگ الاپتا رہا۔

Advertisement

واقعہ کے دس منٹ کے اندر اندر ایف آئی آر میں “بیرونی آقاؤں کی ایماء پر” جیسے الفاظ پہلے سے شامل کر دیے جاتے ہیں۔

ایف آئی آر کے سامنے آنے سے مودی حکومت کا پہلگام فالس فلیگ کا بھونڈا ڈرامہ  بری طرح بے نقاب ہو چکا ہے، جبکہ ایف آئی آر  میں جھوٹ پکڑے جانے کے بعد مودی کا پہلگام فالس فلیگ  ڈرامہ صرف  ایک مذاق بن چکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نوبل انعام کا وقار ختم ہوچکا، امن کیلئے کچھ نہ کرنے والوں کو نوازا گیا، پیوٹن
میلانیا ٹرمپ اور پیوٹن میں رابطے بڑھنے لگے ، ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار
ماریا کورینا نے اپنا نوبیل امن ایوارڈ صدر ٹرمپ کے نام کردیا
ٹرمپ نوبیل امن انعام 2025 کےلئے ماریا کورینا سے زیادہ مستحق تھے، ترجمان وائٹ ہاؤس کی فیصلے پر تنقید
امن کا نوبیل انعام 2025 : ٹرمپ کے خواب چکنا چور کرنے والی ماریا کورینا کون ہیں؟
نیوز بریک کے دوران خاتون اینکر کی میز پر اچانک چوہے کی انٹری ، ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر