Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسرائیلی جبری انخلاء نے فلسطینیوں کو غزہ کے ایک تہائی سے بھی کم حصے تک محدود کر دیا: اقوام متحدہ

Now Reading:

اسرائیلی جبری انخلاء نے فلسطینیوں کو غزہ کے ایک تہائی سے بھی کم حصے تک محدود کر دیا: اقوام متحدہ
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے اسرائیل میں حالیہ منظور ہونے والے قانون پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے، جس کے تحت 12 سال کی عمر کے بچوں کو بھی عمر قید کی سزا دی جا سکتی ہے۔

اسرائیلی جبری انخلاء نے فلسطینیوں کو غزہ کے ایک تہائی سے بھی کم حصے تک محدود کر دیا: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (انروا) نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے مسلسل جبری انخلا کے نتیجے میں فلسطینی شہریوں کو غزہ کے ایک تہائی سے بھی کم حصے میں محدود کر دیا گیا ہے، جہاں بنیادی سہولیات کا بھی شدید فقدان ہے۔

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو 7 اکتوبر 2023 سے جاری ہوئے کئی ماہ بیت چکے ہیں، تاہم صیہونی فوج کی بمباری اور جبری انخلاء کا سلسلہ تاحال تھما نہیں۔ انروا کا کہنا ہے کہ لاکھوں فلسطینی شدید خطرات اور بنیادی سہولتوں کی کمی کا سامنا کر رہے ہیں۔

ادھر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فضائی اور زمینی حملوں میں مزید 78 فلسطینی شہید جبکہ 168 زخمی ہو گئے ہیں۔ مقامی حکام کے مطابق شہید ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق مسلسل حملوں اور نقل مکانی کی وجہ سے انسانی بحران سنگین ہو چکا ہے اور عالمی برادری کی فوری مداخلت ناگزیر ہو چکی ہے۔

دوسری جانب عالمی فوجداری عدالت (ICC) نے اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یوآو گیلانٹ کی گرفتاری کے وارنٹ معطل کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ دونوں افراد اشتہاری ہیں، اس لیے ان کی درخواست ناقابلِ قبول ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے ، عاصم افتخار
فلسطین ہمارا خطہ ہم ہی اسکے مالک ہیں، نیتن یاہو نے متنازع معاہدے پر دستخط کردیے
انڈونیشیا میں قیامت خیز سیلاب، 2 جزیرے صفحہ ہستی سے مٹنے لگے، 19 افراد ہلاک
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر