Advertisement
Advertisement
Advertisement

آپریشن بنیان مرصوص؛ امریکی صدر ایک بار پھر پاکستان کے معترف

Now Reading:

آپریشن بنیان مرصوص؛ امریکی صدر ایک بار پھر پاکستان کے معترف
ایران نے اسرائیل پر فائرہرمیزائل حملے کی پیشگی اطلاع دیدی تھی، ٹرمپ کا دعویٰ

امریکی صدر ٹرمپ / فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے مسلسل تیسری بار خطے میں امن کے لیے پاکستان کے کلیدی کردار کو عالمی سطح پر سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو نظر انداز نہیں کرسکتے، پاکستانی لوگ نہ صرف ذہین ہیں بلکہ پاکستان معیاری مصنوعات بنانے والا ملک ہے۔

فاکس نیوز کو دیے جانے والے انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کھل کر پاکستان کی تعریف کی اور اعتراف کیا کہ پاکستان نے جنگ کے بجائے تجارت کو ترجیح دے کر عالمی قیادت کا ثبوت دیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صحافی نک رابرٹسن نے سیز فائر سے متعلق تفصیلات بتادیں

انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی ایٹمی جنگ  کے قریب پہنچ چکی تھی، ہم نے ممکنہ ایٹمی تصادم کو روک کر خطے میں امن قائم رکھا، پاکستان کا کردار قابلِ تعریف ہے۔

امریکی صدرکا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان نے تجارت کی پیشکش خوش دلی سے قبول کی، جو خطے میں استحکام کی علامت ہے، پاکستان کے ساتھ زبردست بات چیت ہوئی، ہم انہیں نہیں بھول سکتے۔

Advertisement

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان نے خطے میں امن کے لیے اہم اور دلیرانہ اقدام اٹھایا، مودی کی جنگی پالیسیاں خطے کے امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں، بھارت نے پہلے جنگ بندی کی اپیل کی، پھر ہٹ دھرمی سے ٹرمپ کو نشانہ بنایا۔

دفاعی ماہرین نے مزید یہ بھی کہا کہ مودی سرکار کی جنگی سوچ نے بھارت کو عالمی سطح پر جگ ہنسائی کا باعث بنایا، اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ ایپل کے سی ای او کو سرمایہ کاری سے روک چکے ہیں جو بھارتی معیشت کیلئے دھچکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ کا چین پر سو فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
غزہ امن معاہدہ مشرقِ وسطیٰ کیلئے تاریخی، چین کودنیا کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، ٹرمپ
نوبل انعام کا وقار ختم ہوچکا، امن کیلئے کچھ نہ کرنے والوں کو نوازا گیا، پیوٹن
میلانیا ٹرمپ اور پیوٹن میں رابطے بڑھنے لگے ، ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار
ماریا کورینا نے اپنا نوبیل امن ایوارڈ صدر ٹرمپ کے نام کردیا
ٹرمپ نوبیل امن انعام 2025 کےلئے ماریا کورینا سے زیادہ مستحق تھے، ترجمان وائٹ ہاؤس کی فیصلے پر تنقید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر