
پہلگام فالس فلیگ کے بعد مودی کی مسلم دشمنی پورے بھارت میں آگ کی طرح پھیلنے لگی ہے، “مذہب پوچھ کر مارا گیا” کا راگ الاپنے والی مودی سرکار کی زہریلی نفرت نے بھارت کو فرقہ واریت کی آگ میں جھونک دیا۔
ذرائع کے مطابق جعلی حملے کے بعد سے گودی میڈیا مذہب کی بنیاد پر بھارت کو فرقہ وارانہ حصوں میں بانٹنے میں پیش پیش ہے، مودی سرکار کی مسلم دشمنی نے بھارت میں مذہب و ذات کی بنیاد پر ظلم، قتل عام اور فسادات کو معمول بنا دیا۔
پہلگام فالس فلیگ کے بعد مسلمانوں پر تشدد، جبر اور خونریزی کی نئی داستانیں رقم کردی گئی ہیں، حال ہی میں ایک مسلمان خاندان شادی کی تقریب کے لیے دہرادون، اتراکھنڈ جا رہا تھا کہ راستے میں انتہا پسند ہندوتوا غنڈوں نے ان پر وحشیانہ حملہ کیا۔
مزید پڑھیں: پہلگام فالس فلیگ؛ عالمی میڈیا پر بھارت میں بڑھتی مسلم دشمنی کے چشم کشا انکشافات
ذرائع نے بتایا کہ خاندان کے 5 سے 6 افراد کو لوہے کی سلاخوں اور چاقوؤں سے بری طرح نشانہ بنایا گیا، حملہ آوروں نے حملے سے قبل ان کا نام اور مذہب پوچھا اور مسلمان ہونے پر درندگی کا نشانہ بنایا، بھارت میں مسلمانوں کی جان و مال مزید خطرے میں پڑ چکی ہے۔
سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ کہاں ہے اب مودی کی گودی میڈیا، جو ہندو کے قتل پر مذہب پوچھ کر مارا گیا کا شور مچا رہی تھی؟ پہلگام حملے کے بعد سے مسلمانوں کو بھی ان کے مذہب کی بنیاد پر قتل اور بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
ماہرین نے مزید کہا کہ مودی کے اقتدار میں مسلمانوں کے خلاف ریاستی دہشتگردی کا نیا اور خطرناک باب رقم ہو رہا ہے، بھارتی میڈیا مذہب پوچھ کر مارا گیا کا راگ الاپ کر ملک کو ہندو مسلم تقسیم کی طرف دھکیل رہا ہے، مودی کی مسلم دشمنی اب عالمی سطح پر بھی بے نقاب ہو چکی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News