Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت میں مسلمانوں کے خلاف بلڈوزر آپریشن، ہزاروں افراد بےگھر

Now Reading:

بھارت میں مسلمانوں کے خلاف بلڈوزر آپریشن، ہزاروں افراد بےگھر
بھارت میں مسلمانوں کے خلاف بلڈوزر آپریشن، ہزاروں افراد بےگھر

نئی دہلی: بھارت میں حالیہ دنوں مسلمانوں کے گھروں کو مسمار کرنے کے اقدامات نے انسانی حقوق کے حلقوں اور بین الاقوامی میڈیا کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

 ترک نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی نے اپنی ایک تفصیلی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف بلڈوزر آپریشن جاری ہے، جس کے تحت ہزاروں افراد کو بے گھر کیا جا چکا ہے۔

ٹی آر ٹی کی رپورٹ کے مطابق ان کارروائیوں میں زیادہ تر متاثرہ خاندان مسلمان ہیں جبکہ انہی علاقوں میں واقع ہندو برادری کے مکانات کو محفوظ رکھا گیا ہے۔

 رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان اقدامات کو “نسل پرستانہ طرز عمل” قرار دیا جا رہا ہے، جس سے بھارت کی سیکولر شناخت پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں ممکنہ طور پر پاکستان سے حالیہ کشیدگی کے بعد داخلی سطح پر دباؤ کم کرنے کی کوشش بھی ہو سکتی ہیں۔

Advertisement

 رپورٹس کے مطابق احمد آباد کے علاقے چندولا تالاب میں ہزاروں مسلمان بے گھر ہو چکے ہیں اور ان کے گھروں کو “غیرقانونی تعمیرات” کے نام پر مسمار کر دیا گیا ہے۔

Advertisement

ٹی آر ٹی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ20 مئی 2025 کو مسمار کیے گئے گھروں میں ایک مقامی شخص محمد چاند کا گھر بھی شامل ہے، جس نے انصاف کے لیے آواز اٹھائی ہے۔

بین الاقوامی ماہرین اور تجزیہ نگاروں نے ان اقدامات کو تشویش ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں مذہبی اقلیتوں، خاص طور پر مسلمانوں کے ساتھ ریاستی سطح پر امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے، اس قسم کی پالیسیاں ملک کے اندر سماجی تقسیم کو مزید گہرا کر سکتی ہیں۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ واقعات بھارت میں بڑھتی ہوئی “ہندوتوا” پالیسیوں کی عکاسی کرتے ہیں، جن کے تحت ایک خاص نظریاتی فریم ورک کو فروغ دیا جا رہا ہے اور اقلیتوں کو منظم انداز میں حاشیے پر دھکیلا جا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اوربھارت سمیت 7جنگیں ختم کرائیں، کبھی اقوام متحدہ نے رابطہ نہیں کیا، ٹرمپ
مخالفین کو مذاکرات کی میز پر لا کر قتل کروانا اسرائیلی کی گھنائونی پالیسی ہے، امیر قطر
ٹرمپ سے شہبازشریف کی اہم ترین ملاقات کل ہوگی ،وزیراعظم نے امریکی صدر کو امن کا داعی قرار دیدیا
اسرائیل کو لگام دی جائے ، مزید برداشت نہیں کر سکتے ، اردوان کا جذباتی خطاب
تیکنیکی مسئلہ یا کچھ اور؟ اسرائیل کے غزہ پر مظالم کے تذکرے پر اقوام متحدہ میں مائیک بند
غزہ میں ہولناکیاں جاری ، قتل و غارت کی تمام حدیں پار ہو چکیں، انتونیوگوتریس
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر