Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک بھارت جنگ میں مداخلت کا کوئی ارادہ نہیں، امریکہ کا دوٹوک مؤقف

Now Reading:

پاک بھارت جنگ میں مداخلت کا کوئی ارادہ نہیں، امریکہ کا دوٹوک مؤقف
پاک بھارت جنگ میں مداخلت کا کوئی ارادہ نہیں، امریکہ کا دوٹوک مؤقف

امریکہ نے پاک بھارت کشیدگی پر اپنے دوٹوک مؤقف میں کہا ہے کہ ایسی جنگ میں مداخلت نہیں کریں گے جس سے ہمارا کوئی لینا دینا نہ ہو۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ امریکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتی ذرائع سے کام کر رہا ہے، تاہم اس تنازع میں براہِ راست مداخلت کا ارادہ نہیں رکھتا۔

انہوں نے کہا کہ پاک بھارت تنازع سے امریکہ کا کوئی براہِ راست تعلق نہیں ہے اور ہم ایسی کسی جنگ میں شامل نہیں ہوں گے جس کا ہم سے کوئی واسطہ نہ ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ دونوں ممالک کو صرف یہی مشورہ دے سکتا ہے کہ وہ تحمل اور سفارتکاری سے کام لیں، مگر انہیں زبردستی جنگ روکنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔

Advertisement

نائب صدر جے ڈی وینس نے اس امید کا اظہار کیا کہ موجودہ صورتحال کسی بڑی علاقائی جنگ میں نہیں بدلے گی، ایٹمی قوتوں کے درمیان تصادم ہمیشہ تشویشناک ہوتا ہے اور ہمیں اس پر گہری تشویش ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ حالیہ جھڑپ میں بھارت نے پہل کی اور پاکستان نے اس کا جواب دیا، ایسے نازک حالات میں دونوں ممالک کو ٹھنڈے دماغ سے سوچنا چاہیے، تنازع کا جلد از جلد پرامن حل ضروری ہے۔

Advertisement

جے ڈی وینس نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ خطے میں امن و استحکام کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا، تاہم وہ ایسی جنگ میں حصہ نہیں لے گا جو اس کی قومی سلامتی سے براہ راست متعلق نہ ہو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر