واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو امریکی مفادات پر کسی بھی قسم کے حملے سے باز رہنے کی سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے امریکی مفادات کو نشانہ بنایا تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ اسرائیل کی جانب سے ایران پر ہونے والے حملوں سے امریکا کا کوئی تعلق نہیں، تاہم اگر ایران نے دنیا میں کسی بھی مقام پر امریکی تنصیبات یا شہریوں پر حملہ کیا تو امریکا اس کا سخت ردعمل دے گا۔
انہوں نے کہا کہ اگر ایران نے امریکا کے خلاف کوئی کارروائی کی تو وہ ایسا ردعمل دیکھے گا جو اس نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔
مزید پڑھیں: حیفہ اوردیگرشہروں پرایرانی ہائپرسونک بیلیسٹک میزائلوں کی برسات،اسرائیل کو بھاری نقصان کا سامنا
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے اور اس مقصد کے لیے فریقین کو مذاکرات کی پیشکش بھی کی جا سکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
