
مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے بعد قطر، کویت اور بحرین نے اپنی فضائی حدود اور ایئرپورٹس کو عارضی طور پر بند کرنے کے بعد اب دوبارہ کھول دیا ہے اور کمرشل پروازوں کی آمدورفت بحال کر دی گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کی جانب سے قطر میں واقع امریکہ کے زیرِ استعمال فوجی اڈے پر میزائل حملے کے بعد دیگر ممالک نے حفاظتی اقدامات کے تحت اپنی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے بند کر دی تھیں، اس کے نتیجے میں قطر اور متحدہ عرب امارات کے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈے کئی گھنٹے تک بند رہے۔
ایوی ایشن تجزیاتی ادارے “سریئم” کے مطابق اس دوران کم از کم 26 بین الاقوامی پروازوں کو متبادل روٹس پر موڑنا پڑا، ان میں سے 22 پروازیں دوحہ کے لیے روانہ تھیں، جن میں 12 کا تعلق قطر ایئرویز سے تھا جبکہ باقی پروازیں دبئی جانے والی تھیں۔
مزید پڑھیں: خلیج فارس کی کشیدہ صورتحال کے بعد قومی ایئرلائن کی متعدد پروازوں میں تبدیلی
کچھ پروازیں قریبی متبادل ایئرپورٹس پر اتار لی گئیں اور بعض کو روانگی کے مقام پر ہی واپس لوٹا دیا گیا۔
فضائی حدود کی عارضی بندش کی وجہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی جنگی کشیدگی اور سیکیورٹی خطرات کو قرار دیا گیا ہے۔
ایوی ایشن حکام اور ایئرلائنز نے صورتحال پر مسلسل نظر رکھنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔
مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی سفر سے قبل اپنی متعلقہ ایئرلائنز سے تازہ ترین معلومات ضرور حاصل کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News