Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایران-اسرائیل جنگ کے دوران ہند-اسرائیلی گمراہ کن پراپیگنڈا بے نقاب

Now Reading:

ایران-اسرائیل جنگ کے دوران ہند-اسرائیلی گمراہ کن پراپیگنڈا بے نقاب
ایران-اسرائیل جنگ کے دوران ہند-اسرائیلی گمراہ کن پراپیگنڈا بے نقاب

ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران بھارت نے اسرائیل کے ساتھ اتحاد کرتے ہوئے ایک گمراہ کن اطلاعاتی مہم شروع کردی ہے۔ اس پراپیگنڈے کا مقصد خطے میں اثر و رسوخ کی بحالی اور اپنے اشتعال انگیز اقدامات سے توجہ ہٹانا ہے۔

بھارت اور اسرائیل کے اشتراک سے قائم نیٹ ورکس نے پاکستان، چین اور روس پر ایران کی حمایت کے جھوٹے الزامات لگانا شروع کر دیے ہیں تاکہ عالمی رائے عامہ کو گمراہ کیا جا سکے۔

یہ پراپیگنڈا دراصل ایک تیار کردہ بیانیہ ہے جس کا مقصد مصنوعی اتحاد کا تاثر دے کر ایران کو تنہا کرنا اور مخالفین پر دباؤ بڑھانا ہے۔

ایران کو پاکستان، چین یا روس کی جانب سے کسی قسم کی فوجی یا خفیہ امداد کے کوئی مستند انٹیلی جنس شواہد موجود نہیں ہیں۔ یہ سب کچھ ایک منظم ہند-اسرائیلی اطلاعاتی آپریشن کا حصہ معلوم ہوتا ہے۔

یہ بیانیہ کسی غیر جانبدار تجزیے پر مبنی نہیں بلکہ ایک دانستہ کوشش ہے جس کے ذریعے خودمختار ریاستوں کی پالیسیوں کو جنگی حمایت سے جوڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے، وہ بھی بغیر کسی ثبوت کے۔

Advertisement

پاکستان کا مؤقف ہمیشہ واضح اور اصولی رہا ہے۔ پاکستان نہ تو کسی کی مسلط کردہ جنگ میں شامل ہوتا ہے اور نہ ہی خطے میں بدامنی کا حامی ہے۔ ان جھوٹے الزامات کو سیاسی مقاصد کے لیے گھڑا گیا ہے تاکہ پاکستان کو بدنام کیا جاسکے۔

Advertisement

ماہرین نے اس امر کی نشاندہی کی ہے کہ جب بھی بھارت یا اسرائیل کو بین الاقوامی سطح پر تنقید کا سامنا ہوتا ہے تو اس طرح کے جھوٹے پراپیگنڈے سے دوسرے ممالک کو نشانہ بنایا جاتا ہے تاکہ اصل مسئلے سے توجہ ہٹائی جاسکے۔

موجودہ پراپیگنڈا بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جس کے تحت ایک مبینہ ’’اینٹی ویسٹ بلاک‘‘ کا مفروضہ تخلیق کیا جارہا ہے۔ اس چال کا مقصد کثیرالجہتی سفارت کاری کو بدنام کرنا اور اپنی پالیسی ناکامیوں پر پردہ ڈالنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
غزہ جنگ کے 2 سال مکمل، قابض اسرائیلی فوج نے آج بھی 24 فلسطینی شہید کردیے
امریکا مشرقِ وسطیٰ میں تین ہزار سال پرانے تنازع کو حل کرنے جا رہا ہے، ٹرمپ
امریکا بگرام ایئربیس کی واپسی کا خواب دیکھنا چھوڑ دے، ذبیح اللہ مجاہد
غزہ میں ہولناک تباہی، اقوام متحدہ کی رپورٹ میں لرزا دینے والے حقائق بے نقاب
اسرائیل و حماس میں بالواسطہ مذاکرات کا نیا دور آج ہو گا، جنگ بندی پر پیش رفت متوقع
6 اکتوبر 1981، وہ سیاہ دن جب امن کے پیامبر کو گولیوں سے خاموش کر دیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر