Advertisement
Advertisement
Advertisement

چین میں 50 ملین ڈالر کی کرپشن پر سابق پارٹی سربراہ کو سزائے موت

Now Reading:

چین میں 50 ملین ڈالر کی کرپشن پر سابق پارٹی سربراہ کو سزائے موت
چین میں کرپشن کے مقدمے میں سزائے موت پانے والے سابق عہدے دار کی نمائندہ تصویر

بیجنگ: چینی حکومت نے بدعنوانی کے ایک سنگین مقدمے میں تبت کے سابق کمیونسٹ پارٹی سربراہ ووینگ جی کو سزائے موت سنا دی۔

بیجنگ کی انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ نے بدھ کے روز وی چیٹ پر جاری بیان میں بتایا کہ مذکورہ افسر نے کئی برسوں تک اپنے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھا کر کروڑوں ڈالر کی غیرقانونی دولت جمع کی ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق وو ینگ جی نے 2016 سے 2021 کے دوران تبت میں کمیونسٹ پارٹی کے سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دیتے ہوئے تقریباً 343 ملین یوان (یعنی 4 کروڑ 78 لاکھ امریکی ڈالر) رشوت کے طور پر وصول کیے۔

ان پر الزام ہے کہ وہ 2006 سے مختلف سرکاری حیثیتوں میں رہتے ہوئے کمپنیوں اور بااثر افراد کو فائدے پہنچاتے رہے ہیں۔

جرائم سنگین اور معاشرتی نقصان دہ قرار

Advertisement

عدالت کا کہنا ہے کہ ووینگ جی کی بدعنوانی محض مالی بدانتظامی نہیں بلکہ عوامی اعتماد کو ٹھیس پہنچانے اور ملکی نظام کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔

عدالت نے ان کے جرائم کو ’’انتہائی سنگین‘‘ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ وہ چینی ریاست اور معاشرے کے لیے ’’نمایاں نقصان‘‘ کا باعث بنے۔

فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ وو ینگ جی کو دو سالہ مہلت دی گئی ہے جو اُن کے اعترافِ جرم اور تحقیقات میں تعاون کی بنیاد پر دی گئی جب کہ اگر اس دوران کوئی مزید جرم نہیں کرتے تو سزائے موت کو عمر قید میں بدلا جا سکتا ہے۔

چینی صدر کی انسداد کرپشن مہم کا تسلسل یا سیاسی حکمت عملی؟

چینی صدر شی جن پنگ 2012  میں اقتدار میں آنے کے بعد سے ملک گیر انسداد بدعنوانی مہم چلا رہے ہیں۔

اس مہم کے تحت کئی اعلیٰ سطحی افسران کو سزا دی گئی ہے تاہم بعض ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں بعض اوقات سیاسی مخالفین کو نشانہ بنانے کے لیے بھی استعمال ہوتی ہیں۔

Advertisement

بین الاقوامی سطح پر انسانی حقوق پر اعتراضات

اقوام متحدہ کے ماہرین اور امریکی حکومت نے تبت میں انسانی حقوق کی صورتحال پر بارہا تشویش کا اظہار کیا ہے۔

2022 میں امریکی محکمہ خزانہ نے ووینگ جی پر پابندیاں عائد کی تھیں جن میں ان پر تبتی عوام کی مذہبی، ثقافتی اور لسانی شناخت کو زبردستی ختم کرنے کی کوشش کا الزام بھی شامل تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
غزہ جنگ کے 2 سال مکمل، قابض اسرائیلی فوج نے آج بھی 24 فلسطینی شہید کردیے
امریکا مشرقِ وسطیٰ میں تین ہزار سال پرانے تنازع کو حل کرنے جا رہا ہے، ٹرمپ
امریکا بگرام ایئربیس کی واپسی کا خواب دیکھنا چھوڑ دے، ذبیح اللہ مجاہد
غزہ میں ہولناک تباہی، اقوام متحدہ کی رپورٹ میں لرزا دینے والے حقائق بے نقاب
اسرائیل و حماس میں بالواسطہ مذاکرات کا نیا دور آج ہو گا، جنگ بندی پر پیش رفت متوقع
6 اکتوبر 1981، وہ سیاہ دن جب امن کے پیامبر کو گولیوں سے خاموش کر دیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر