Advertisement
Advertisement
Advertisement

برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا کو دنیا سے رخصت ہوئے 28 برس بیت گئے

Now Reading:

برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا کو دنیا سے رخصت ہوئے 28 برس بیت گئے
برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا کو دنیا سے رخصت ہوئے 28 برس بیت گئے

کروڑوں دلوں کی ملکہ برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا کو دنیا سے رخصت ہوئے 28 برس بیت گئے تاہم وہ اپنی متاثر کن شخصیت کی بدولت آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

لیڈی ڈیانا یکم جولائی 1961ء کو پارک ہاؤس سینڈرنگھم نار فوک برطانیہ میں پیدا ہوئیں، ان کا پورا نام ڈیانا فرانکس سپینسر تھا۔ وہ جان سپینسر کی سب سے چھوٹی بیٹی تھیں، بھائی جین اور بہن سارہ ان سے بڑے تھے۔

ڈیانا نے انگلینڈ اور سوئٹزر لینڈ سے تعلیم حاصل کی، ڈیانا محض نو برس کی تھی تو والدین کے درمیان طلاق ہوگئی، علحیدگی کے  بعد والد پرورش کی ذمہ داری نبھائی، تعلیم مکمل کی تو ایک اسکول میں ننھے بچوں کو پڑھانے لگیں۔

یہ بھی پڑھیں: شہزادی ڈیانا اپنے ساتھ بڑا بیگ کیوں رکھتی تھیں؟ شاہی خاندان کے عام استعمال کی چیزیں جن میں کئی گہرے راز چھپے ہیں

Advertisement

 29 جولائی 1981ء کو برطانیہ کے ولی عہد شہزادہ چارلس کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔ لیڈی ڈیانا کی شادی کو فیری ٹیل میرج قرار دیا گیا اور دنیا بھر میں کروڑوں لوگوں نے شادی کی تقریب دیکھی تاہم دنیا کے مقبول ترین شاہی جوڑے کی شادی کے سولہ سال بعد اگست 1996 میں طلاق ہوگئی۔

 

ڈیانا خوبصورتی میں بے مثال اور پرکشش شخصیت کی حامل تھیں یہی وجہ ہے تھی کہ طلاق کے بعد بھی ان کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی۔ ظاہری خوبیوں کے علاوہ لیڈی ڈیانا فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی تھی، لیڈی ڈیانا نے 1995 اور 1997 میں پاکستان کے دورے بھی کئے۔

لیڈی ڈیانا 31 اگست 1997ء کو صرف 36 برس کی عمر میں پیرس میں ایک کار حادثے کے نتیجے میں اس دنیا سے رخصت ہوگئی۔

Advertisement

جس  طرح 1981ء میں ڈیانا کی برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس سے شادی کی تقریبات کو دنیا بھر میں 70 کروڑ سے زائد افراد نے دیکھا، اسی طرح آخری رسومات کے وقت لندن میں بکنگھم کے محل کے باہر ڈیانا کے پرستاروں کی جانب سے ان کیلئے دس لاکھ گلدستے رکھے گئے جبکہ ان کی آخری رسومات کو ٹی وی پر براہ راست ڈھائی ارب سے زائد لوگوں نے دیکھا، دلوں کی ملکہ لیڈی ڈیانا کو ان کی گراں قدر خدمات پر مرنے کے بعد 1997ء میں امن کا نوبل انعام سے نوازا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
اسرائیلی ٹی وی نے ٹرمپ کو بادشاہ بنا کر امن  کی کوششوں  کو مذاق بنا دیا
مستقبل کے غزہ میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہو گا ، مارکو روبیو
غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق ہوگیا ، حماس کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر