
جنرل اسمبلی سے نیتن یاہو کے خطاب کے دوران مسلم رہنمائوں کا بائیکاٹ، حال خالی ہوگیا۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبی میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خطاب کے دوران مسلم ممالک کے رہنماؤں نے بائیکاٹ کرتے ہوئے اجلاس سے واک آؤٹ کردیا ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80واں اجلاس جاری ہے، اسرائیلی وزیراعظم کے خطاب سے پہلے ہی جنرل اسمبلی کا حال خالی ہوگیا۔
نیتن یاہو کے خطاب کے دوران ہال میں رہ جانے والے رہنماؤں نے بھی بھرپور احتجاج کیا ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب کے موقع پر تمام مسلم اور عرب رہنما جنرل اسمبلی میں واپس آ گئے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News