
غزہ کےلیےخصوصی مشترکہ ٹاسک فورس کےقیام کا فیصلہ کرلیا گیا۔
سینئرامریکی عہدیدار کے مطابق مشترکہ ٹاسک فورس میں مصر، قطرکےفوجی شامل ہوں گے، جبکہ کوئی امریکی فوجی غزہ نہیں جائےگا۔
امریکی عہدیدار نے کہا کہ مشترکہ ٹاسک فورس کے حصےکے طور پر غزہ میں 200 فوجی تعینات کیےجائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی منظوری دے دی
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل اور حماس نے غزہ میں جنگ بندی کے پہلے مرحلے پر اتفاق کیا تھا، جس کا مقصد اس تباہ کن تنازع کو ختم کرنا ہے، تاہم اسرائیل کی جانب سے معاہدے پر آج دستخط کر دیے گئے ہیں، جس کے تحت قیدیوں اور یرغمالیوں کے تبادلے کے ساتھ ساتھ غزہ میں انسانی امداد کے بڑے پیمانے پر داخلے کی اجازت دی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News