Advertisement
Advertisement
Advertisement

اٹلی، غزہ فلوٹیلا کی حمایت میں ملک گیر ہڑتال، ٹرین اور بندرگاہوں کا نظام درہم برہم

Now Reading:

اٹلی، غزہ فلوٹیلا کی حمایت میں ملک گیر ہڑتال، ٹرین اور بندرگاہوں کا نظام درہم برہم

اسرائیل کی جانب سے غزہ کے لیے امدادی فلوٹیلا کو روکے جانے کے خلاف اٹلی بھر میں جمعے کے روز ایک روزہ ملک گیر ہڑتال کی گئی، جس کے نتیجے میں ٹرینوں کی آمد و رفت اور بندرگاہوں پر معمولات زندگی متاثر ہوئے جب کہ لاکھوں افراد نے سڑکوں پر نکل کر احتجاجی مظاہرے کیے۔

یہ ہڑتال اٹلی کی بڑی مزدور یونین CGIL کی جانب سے دی گئی کال پر کی گئی، جس نے 100 سے زائد شہروں میں مظاہروں کا اعلان کیا تھا۔

روم میں مظاہرین نے مرکزی پیاتزا وٹوریو سے ریلوے اسٹیشن تک مارچ کیا، اس دوران فلسطینی پرچم، یونین کے بینرز اور “نسل کشی بند کرو جیسے نعرے نمایاں تھے۔

ہڑتال کی وجہ سے اٹلی کے ریلوے نظام میں شدید خلل پڑا، متعدد ٹرینیں منسوخ ہوئیں یا تاخیر کا شکار ہوئیں، تاہم روم اور میلان میں میٹرو سروس محدود پیمانے پر جاری رہی۔ ہوائی اڈوں پر بھی جزوی اثرات دیکھے گئے۔

سیپیینزا یونیورسٹی روم کے ماہرِ عمرانیات ماتیا دیلیتی کے مطابق فلسطینی کاز اٹلی میں ہمیشہ ایک سیاسی حساسیت کا باعث رہا ہے، خاص طور پر بائیں بازو اور کیتھولک آبادی کے درمیان۔

Advertisement

اطلاعات کے مطابق ہفتہ کے روز روم میں ایک بڑا احتجاجی جلسہ متوقع ہے، جو کہ کئی دنوں سے جاری مظاہروں کی آخری کڑی ہوگا۔ جمعرات کی رات روم میں کولوسیم سے ہزاروں افراد نے پُرامن مارچ کیا۔

تاہم تورین میں ایک کانفرنس سینٹر کو نقصان پہنچایا گیا اور میلان میں تاریخی گرجا گھر ڈوومو کے باہر نصب ایک مجسمے پر سرخ رنگ پھینکا گیا اور وال چاکنگ کی گئی۔

قومی ہڑتال مانیٹرنگ باڈی نے ہڑتال پر اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونینز نے مقررہ مدت سے پہلے اطلاع نہیں دی، جو قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
غزہ جنگ کے 2 سال مکمل، قابض اسرائیلی فوج نے آج بھی 24 فلسطینی شہید کردیے
امریکا مشرقِ وسطیٰ میں تین ہزار سال پرانے تنازع کو حل کرنے جا رہا ہے، ٹرمپ
امریکا بگرام ایئربیس کی واپسی کا خواب دیکھنا چھوڑ دے، ذبیح اللہ مجاہد
غزہ میں ہولناک تباہی، اقوام متحدہ کی رپورٹ میں لرزا دینے والے حقائق بے نقاب
اسرائیل و حماس میں بالواسطہ مذاکرات کا نیا دور آج ہو گا، جنگ بندی پر پیش رفت متوقع
6 اکتوبر 1981، وہ سیاہ دن جب امن کے پیامبر کو گولیوں سے خاموش کر دیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر