Advertisement
Advertisement
Advertisement

غزہ میں ہولناک تباہی، اقوام متحدہ کی رپورٹ میں لرزا دینے والے حقائق بے نقاب

Now Reading:

غزہ میں ہولناک تباہی، اقوام متحدہ کی رپورٹ میں لرزا دینے والے حقائق بے نقاب
غزہ جنگ بندی مذاکرات فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گئے، امریکی میڈیا

نیویارک: اقوام متحدہ نے دو سالہ جنگ کے نتیجے میں غزہ میں ہونے والی ہولناک تباہی پر مبنی تفصیلی رپورٹ جاری کردی ہے جس میں نہ صرف جانی نقصان بلکہ بنیادی ڈھانچے کی بربادی اور انسانی بحران کے سنگین حقائق پیش کیے گئے ہیں۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی 80 فیصد سے زائد عمارتیں مکمل طور پر تباہ یا شدید متاثر ہوچکی ہیں۔ پانی اور صفائی کا 90 فیصد سے زیادہ نظام ناکارہ ہوچکا ہے جب کہ 98 فیصد زرعی زمین تباہ یا ناقابل رسائی ہے جس کے باعث خوراک کا بحران مزید شدت اختیار کرگیا ہے۔

اقوام متحدہ کے مراکز اور عملہ بھی محفوظ نہ رہا

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں اقوام متحدہ کے مراکز بھی نشانہ بنے، جہاں 845 فلسطینی شہید ہوئے۔ مزید یہ کہ 371 سے زائد یو این آر ڈبلیو اے ملازمین بھی حملوں میں جاں بحق ہوئے۔

اسپتالوں اور طبی عملے پر بھی شدید حملے کیے گئے اور رپورٹ میں بتایا گیا کہ اب تک 790 سے زیادہ حملے ہیلتھ سسٹم پر ریکارڈ کیے گئے۔ نتیجتاً 22 میں سے صرف 4 یو این آر ڈبلیو اے ہیلتھ سینٹرز فعال ہیں۔

Advertisement

تعلیم کا بدترین بحران

اقوام متحدہ نے رپورٹ میں انکشاف کیا کہ غزہ کے 6 لاکھ 60 ہزار بچے مسلسل تیسرے سال تعلیم سے محروم ہیں۔ تعلیمی اداروں کی تباہی اتنی شدید ہے کہ 92 فیصد اسکول عمارتوں کو مکمل ازسرنو تعمیر کرنا پڑے گا جب کہ یو این آر ڈبلیو اے کے 90 فیصد اسکول تباہ ہوچکے ہیں۔

Advertisement

انسانی المیہ اور نفسیاتی اثرات

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ کے 40 فیصد سے زائد خاندان کچرے کے ڈھیروں کے قریب زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جو صحت اور صفائی کے سنگین بحران کی عکاسی کرتا ہے۔

اقوام متحدہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ جنگ کے شدید نفسیاتی اثرات کے باعث اب تک 5 لاکھ سے زائد بچوں کو نفسیاتی معاونت فراہم کی جارہی ہے۔

اقوام متحدہ کا انتباہ

رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ غزہ کی موجودہ صورتحال صرف انسانی بحران نہیں بلکہ ایک اجتماعی تباہی ہے جس کے اثرات آئندہ نسلوں تک محسوس کیے جائیں گے۔

Advertisement

اقوام متحدہ نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اس انسانی المیے کے خاتمے کے لیے فوری اور عملی اقدامات کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ کا چین پر سو فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
غزہ امن معاہدہ مشرقِ وسطیٰ کیلئے تاریخی، چین کودنیا کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، ٹرمپ
نوبل انعام کا وقار ختم ہوچکا، امن کیلئے کچھ نہ کرنے والوں کو نوازا گیا، پیوٹن
میلانیا ٹرمپ اور پیوٹن میں رابطے بڑھنے لگے ، ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار
ماریا کورینا نے اپنا نوبیل امن ایوارڈ صدر ٹرمپ کے نام کردیا
ٹرمپ نوبیل امن انعام 2025 کےلئے ماریا کورینا سے زیادہ مستحق تھے، ترجمان وائٹ ہاؤس کی فیصلے پر تنقید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر