Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:
Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads

جاپان نے عالمی وبا سے نمٹنے کیلئے اہم ہتھیار تیار کرلیا

technology of Japan invented a lamp with ultra violet ray to treat Corona

کورونا وائرس کی ویکسین تو تیاری کا انتظارطویل ہوگیا تو جاپان اور فن لینڈ نے متبادل راستے تلاش کرلیئے ہیں۔

جاپانی ماہرین نے ایسا لیمپ تیارکرلیا ہے جس میں موجود الٹرا وائلٹ شعاعیں انسانوں کو نقصان پہنچائے بغیر کورونا وائرس کا خاتمہ کرسکتی ہیں۔

اس ضمن میں یوشیو نامی جاپانی کمپنی کا کہنا ہے کہ ‘کیئر 222’ نامی یو وی لیمپ ان جگہوں کو جراثیموں سے پاک کرتی ہے جو لوگوں کے استعمال میں رہتی ہیں۔

اس لیمپ کے ذریعے پبلک ٹرانسپورٹ اور دفاتر کو الٹرا وائلٹ شعاعوں کی ویو لینتھ سے جراثیموں سے پاک کیا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب فن لینڈ نے کورونا وائرس کا پتہ لگانے کے لیے تربیت یافتہ کتوں کی مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

فن لینڈ کے ہیلسنکی ایئرپورٹ پر سونگھنے والے کتوں کی مدد سے کورونا وائرس کے کیسز کا پتہ لگایا جائے گا۔

یونیورسٹی آف ہیلسینکی کے تحقیق دان نے کہا کہ اس کی بدولت دس  سیکنڈ میں ٹیسٹ کا پتہ لگایا جا سکے گا اور مسافروں کا محض ایک منٹ صرف ہو گا۔