Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:
Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads

’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگانے والوں کو چن چن کر ماریں گے، بی جے پی رہنما کی دھمکی

بھارتی شہر پونا میں احتجاج کے دوران پاکستان زندہ باد کے نعرے لگ گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پونا میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی )کی جانب سے احتجاج کے دوران مظاہرین نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

جس پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایم ایل اے نتیش رانے نے کہا کہ ان لوگوں کو چن چن کے ماریں گے  جنہوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے ہیں۔

واضح رہے کہ  دو روز قبل  پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے 100 کارکنوں کو بھارت بھر سے گرفتار کیا گیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مسلم کارکنان  کی گرفتاری  کے بعد مختلف شہروں میں مظاہرے شروع ہوئے۔