
سابق فرانسیسی وزیراعظم فرانسوآ فییوں اور ان کی اہلیہ کو عدالت نے جعلی نوکری کے مقدمے میں قید اور جرمانے کی سزا سنا دی ہیں۔
فرانسوا فیلئون نے اپنی بیگم کو پارلیمنٹ میں جعلی ملازمت دی ہوئی تھی، سابق وزیر اعظم کی بیوی اپنی ملازمت پر حاضر ہوئے بغیر دس سال تنخواہ وصول کرتی رہی، فرانسیسی عدالت نے سابق وزیر اعظم کوُ دہندگان کی رقم استعمال کرکے اپنی اہلیہ کے لئے جعلی ملازمت پیدا کرنے کے الزام میں قصوروارقرار دے دیا۔
سابق وزیراعظم نے 1990ء سے لے کر 2000ء کے دوران بطور رکن پارلیمنٹ اپنی اہلیہ کو اپنا پارلیمانی معاون ظاہر کیا لیکن سابقہ صدارتی مہم کے دوران یہ الزام سامنے آیا تھا کہ سابق وزیراعظم کی بیگم گھر بیٹھے جعلی ملازمت کی تنخواہ وصول کررہی ہیں، تین بالا بعد اس کا فیصلہ ہوا ہے اور سابق وزیر اعظم کی اہلیہ ، پینیلوپ کو بھی اس معاملے میں قصوروار قرار دیا گیا ہے۔
فرانسیسی صدر اسرائیلی پولیس پر برس پڑے
عدالت نے الزام ثابت ہونے پر فرانسوا فییون کو 5 سال قید اور 4 لاکھ یورو جرمانے کی سزا سنائی ہے اور وہ آئندہ 10 سال تک کوئی بھی منتخب عوامی عہدہ اپنے پاس رکھنے کے لیے نااہل ہوگئے ہیں۔
عدالت نے ان کی اہلیہ کو بھی شریک جرم قرار دیتے ہوئے 3 سال قید اور پونے 4 لاکھ یورو جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News