
کورونا وائرس کی عالمی وباء کے باعث دیگر کھیلوں کی طرح کرکٹ بھی بری طرح متاثر ہوئی اور 117 روز تک انٹرنیشنل کرکٹ بندش کا شکار رہی۔
طویل انتظار کے بعد شائقین کرکٹ آج سے شروع ہونے والی انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے بے چینی سے منتظر تھے تو ایسے میں بارش نے بھی خوب رنگ جمایا اور شائقین کے صبر کا مزید امتحان لیا۔
ایجس باؤل کرکٹ گراؤنڈ میں آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کے سبب نہ صرف ٹاس تاخیر کا شکار ہوا بلکہ پہلےسیشن کا کھیل ہی نہ ہوسکا۔
انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو 3 اوورز بعد پھر بارش کے سبب کھیل روکنا پڑا۔کچھ دیر بعد کھیل دوبارہ شروع ہوا تو صرف 7 بالز ہی کی جاسکیں تھیں کہ پھر بارش شروع ہوگئی۔
انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں اب تک صرف 4.1 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا ہے اور انگلینڈ نے ایک وکٹ کے نقصان پر 3 رنز بنائے ہیں۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وباء کے سبب کرکٹ قوانین میں کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں جن کا اطلاق اس میچ سے ہوگیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News