Advertisement
Advertisement
Advertisement

چوہدری شجاعت کے مولانا فضل الرحمان کےدھرنے سےمتعلق انکشافات

Now Reading:

چوہدری شجاعت کے مولانا فضل الرحمان کےدھرنے سےمتعلق انکشافات

چوہدری شجاعت حسین نے مولانا فضل الرحمان کےدھرنے کے حوالے سے ا ہم انکشافات سے پردہ اٹھادیا۔

 چوہدری شجاعت حسین نے اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان جب دھرنے کیلئے اسلام آباد آئے توکچھ لوگ دھرنے پر دھاوا بولنے کے حامی تھے۔

انہوں نے بتایا کہ عمران خان سے کوئی بات کرنے کو تیار نہیں تھا، سب ایک دوسرے سے کہہ رہے تھے کہ آپ بات کریں۔ انہوں

 انہوں نے بتایا چودھری پرویزالٰہی حکومتی مذاکراتی کمیٹی کےممبر نہیں تھے لیکن ان سے کہا گیا کہ وہ عمران خان سے بات کریں۔ جس کے بعد چودھری پرویزالٰہی نے عمران خان سے ملاقات کی  اورانہیں  مشورہ دیا۔

 چوہدری پرویزالہی نےکہاکہ اگر مار کٹائی شروع ہوگئی،کوئی آدمی مر گیا توالزام لینے پر کوئی تیار نہیں ہوگا۔

Advertisement

   چوہدری شجاعت کا کہناتھا کہ پرویزالہی نے عمران خان کو بتایا کہ  وزیراعظم کوکو ہر چیز کا جواب دینا پڑے گا جس پر فیصلہ موخر کر دیا گیا۔

 انہوں نے کاہ کہ مولانا فضل الرحمان کے معاملے پر ہماری پارٹی پر  الزام لگایا گیا، حالات پرویزالٰہی کی باہمی سوچ پر عمل کرتے ہوئے معاملہ افہام و تفہیم سے حل ہوئے۔

نے مزید کہا کہ عام آدمی سوچ بھی نہیں سکتا اس وقت کیا حالات ہوں گے۔ ایک طرف پولیس تو دوسری طرف مدارس کے طلباء  مولانا فضل الرحمن کے آرڈر کا انتظار کر رہے تھے۔

چوہدری شجاعت نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے ان حالات میں بڑی دور اندیشی کا ثبوت دیا، تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا کہ مولوی صاحبان اور پولیس چند قدموں پر کھڑے تھے لیکن لڑائی نہیں ہوئی۔

 انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان  کے دھرنے کے  سارے واقعہ میں ایک گلاس تک نہیں ٹوٹا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان سے کہوں گا  کہ مسائل کو باہمی مشاورت سے حل کرنے کی کوشش کریں، ملک کے بحران کو سب چیزیں بھول کر حل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر