Advertisement
Advertisement
Advertisement

خیبر پختونخوا حکومت کا پی ٹی ایم رہنماؤں کے خلاف دائر کیس واپس لینے کا فیصلہ

Now Reading:

خیبر پختونخوا حکومت کا پی ٹی ایم رہنماؤں کے خلاف دائر کیس واپس لینے کا فیصلہ
پی ٹی ایم

خیبر پختونخوا حکومت  نے پی ٹی ایم رہنماؤں کے خلاف دائر کیس واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے  پی ٹی ایم رہنماؤں کے خلاف شمالی وزیرستان خڑکمر چیک پوسٹ حملہ کیس واپس لینے کے لیے عدالت میں درخواست جمع کرا دی ہے۔

حکومت کی جانب سے  موقف اپنایا گیا کہ  حکومت موجودہ صورتحال کے تناظر میں کیس واپس لینا چاہتی ہے۔حکومت نے فیصلہ قومی مفاد کے تحت کیا ہے۔

سینئر قانون دان لطیف آفریدی کا کہنا ہے کہ  حکومت نے عدالت میں کیس واپس لینے کے لیے درخواست دائر کی  ہے۔ استغاثہ  کا کیس واپس لینے کے لیے درخواست جمع ہونے کے بعد کیس خودبخود ختم ہوجاتاہے۔

یاد رہے کہ خڑ کمر چیک پوسٹ پر حملے کے الزام میں سی ٹی ڈی نے سرکار کی مدعیت میں پی ٹی ایم کے محسن داوڑ، علی وزیر اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ کیس اے ٹی سی بنوں نے  ابیٹ آباد منتقل کیا تھا۔

Advertisement

واضح رہے کہ خڑکمر کا واقعہ 26 فروری 2019 کو پیش آیا تھا۔ واقعے میں سیکیورٹی اہلکار سمیت 13 افراد جاں بحق اور دیگر کئی افراد زخمی ہوئے تھے۔

ممبر قومی اسمبلی محسن داوڑاور علی وزیر اس واقعے کے الزام میں کئی ماہ جیل میں گزار چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر