Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں کے الیکٹرک کی من مانیاں، وزیراعظم کا نوٹس

Now Reading:

کراچی میں کے الیکٹرک کی من مانیاں، وزیراعظم کا نوٹس
کراچی میں کے الیکٹرک

ایک جانب بارشیں اور دوسری جانب کراچی میں کے الیکٹرک کی من مانیاں جاری ہیں جس پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نوٹس لے لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کے الیکٹرک کی جانب سے جاری غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر وفاقی وزیر عمر ایوب کراچی پہنچ گئے ہیں، شہزاد قاسم وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پاور ڈیویزن بھی انکے ہمراہ ہیں۔

سی ای او کے الیکٹرک کو گورنر ہاوس طلب کرلیا گیا ہے جہاں عمر ایوب کل سی او کے الیکٹرک سے ملاقات کریں گے، حیسکو اور سیپکو حکام بھی ملاقات میں شریک ہوں گے۔

شہر قائد میں بارش، عوام بجلی سے محروم

ملاقات میں کراچی میں بجلی کے بحران بلخصوص بارشوں میں طویل بجلی بندش کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں پر بات ہوگی۔

Advertisement

راچی میں بارشوں کے دوران کے الیکٹرک کے 1200 فیڈر ٹرپ کرگئے ہیں جس کے بعد شہر کا 60 فیصد سے زائد علاقہ تاریکی میں ڈوپ گیا ہے۔

شہر کے کئی علاقوں میں 12 گھنٹے سے بجلی غائب ہے جس میںلیاری ، کھارادر، صدر ، ناظم آباد کے علاقے شامل ہیں۔

پی آئی بی، شاہ فیصل ، لانڈھی، ملیر، نارتھ کراچی لیاقت آباد قیوم آباد سوسائٹی میں گزشتہ 8 گھنٹے سے لائٹ نہیں ہے جبکہ احسن آباد، گلشن معمار، بلدیہ سائٹ اورنگی ٹاؤن میں بھی بجلی بند ہے۔

بارشوں میں ہلاکتوں کا سلسلہ

دوسری جانب کراچی کی 2 دن کی بارشوں کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جن میں کرنٹ لگنے سے 5 افراد جبکہ 3 افراد کی ہکلاکت بارش کے پانی میں ڈوب کر ہوئی۔

بارش کے دوران  گزشتہ روز 2 افراد کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوئے کس میں گلستان جوہرمیں گھر میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے اورکٹی پہاڑی پر کرنٹ لگنے سے 13 سالہ بچہ کاشان جاں بحق ہوا۔

Advertisement

آج بارش میں میوہ شاہ قبرستان کے قریب کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، ملیر ماڈل کالونی میں بھی ایک شخص کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا جبکہ لانڈھی نمبر4 میں دکان کے شٹرسے کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔

دوسری جانب ایک بچہ سرجانی ندی میں ڈوب کر جاں بحق ہوا ہے جبکہ میٹرویل بنارس پل کے قریب 6 سالہ بچہ ندی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا ہے۔

 یاد رہے کہ  کراچی میں میٹروپول کے قریب بل بورڈ گرنے سے 3 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وقت آنے پر بانی پی ٹی آئی کا پیغام غلط انداز میں پہنچانے والوں کو سامنے بٹھائیں گے، شبلی فراز
وزیر اعظم دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصر شاہ
پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے، وزیر داخلہ
صحافتی تنظیموں کو درپیش چیلنجز کا خاتمہ کیا جائے، شرجیل میمن
پی این ایس ہنگور کی لانچنگ؛ پاک بحریہ نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر