
سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے کہا ہے کہ کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں کی ذمہ دار کے الیکٹرک نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لوڈشیڈنگ سے متعلق کل سپریم کورٹ میں رپورٹ پیش کریں گے۔
مونس علوی نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں کا ذمہ دار کے الیکٹر ک کو دیا ہے لیکن کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں کی ذمہ دار کے الیکٹرک نہیں ہے۔
اپنے بیان میں سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے مزید کہا کہ گھر کے اندر شارٹ سرکٹ ہونے کی وجہ سے شہری جاں بحق ہوتے ہیں۔
یاد رہے اس سے قبل وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے وفاقی وزیر عمر ایوب کے دورہ سندھ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھاکہ سندھ میں کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے۔
2022 میں کے الیٹرک کا ادارہ سرپلس میں چلا جائے گا،مونس علوی
وزیر توانائی سندھ نے کہا تھاکہ حکومت سندھ نے کے الیکٹرک حیسکو اور سیپکو کو بارش سے قبل خبردار کیا، کے الیکٹرک،حیسکو اور سیپکو نے کوئی احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کی۔
امتیاز شیخ نے مزید کہا تھا کہ وفاقی اداروں کی نااہلی اور لاپروائی سے بارشوں میں نقصان ہوا۔
خیال رہے کہ سندھ میں ہونے والی حالیہ بارشوں کے باعث متعدد افراد کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوچکے ہیں اور صرف کراچی میں گذشتہ چار روز کے دوران کرنٹ لگنے سمیت مختلف حادثات واقعات میں چھے بچوں سمیت 22 افراد کرنٹ لگنے کے باعث جان کی بازی ہارچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News