Advertisement
Advertisement
Advertisement

صباقمراور بلال سعید کی عبوری درخواست ضمانت منظور

Now Reading:

صباقمراور بلال سعید کی عبوری درخواست ضمانت منظور

لاہور کے سیشن کورٹ نے اداکارہ صباقمراور گلوکار بلال سعید کی عبوری درخواست ضمانت منظور کرلی ۔

تفصیلات کے مطابق تاریخی مسجد وزیر خان میں گانے کی عکس بندی کے معاملے پر درج مقدمے میں اداکارہ صباقمر اور گلوکار بلال سعید کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران عدالت نے 50،50ہزار کے مچلکوں کے عوض درخواست ضمانتیں منظور کرلیں،ایڈیشنل سیشن جج وسیم اختر نے عبوری درخواست ضمانت منظور کی ۔

واضح رہے کہ مسجد وزیر خان میں گانے کی عکس بندی کے معاملے میں گلو کار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر کےخلاف مقدمہ درج تھا۔

خیال رہے کہ مقدمہ فرحت منظور خان کی مدعیت میں لاہور کے اکبری تھانے میں درج کیا گیا تھا۔ایف آئی آر میں مسجد انتظامیہ اور محکمہ اوقاف کے اہلکاروں کےخلاف بھی سخت کارروائی کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

Advertisement

 علاوہ ازیں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مسجد میں گانے کی فلم بندی کےلئے مناظر کی عکس بندی سے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔ جس کے باعث ایف آئی آر میں اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید پر مسجد کا تقدس پامال کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ فرحت منظور ایڈوکیٹ نے اس معاملے میں فن کاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست 10 اگست کو دائر کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر