اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کی تحقیقات میں اہم پیش بھارتی اداکارہ ریا چکربورتی کو گرفتار کرلیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے ریا چکربورتی کو ممبئی سے گرفتار کیا ہے۔
خیال رہے کہ تفتیش کے دوران سشانت سنگھ کے لیے منشیات حاصل کرنے اور خود بھی اسے استعمال کرنے کا اعتراف کیا تھا۔
این سی بی نے ریا چکربورتی کے واٹس ایپ پیغامات کی جانچ کی تھی جس سے پتا چلا کہ وہ سشانت سنگھ راجپوت کے لیے منشیات کا انتظام کرتی رہی ہیں۔
تفتیش کے دوران ریا کا کہنا تھا کہ انھوں نے جو کچھ کیا وہ سشانت کے لیے کیا۔
واضح رہے کہ عدالت عظمٰی نے سشانت سنگھ کی موت کی جانچ انڈیا کے اعلی ترین تفتیشی ادارے سی بی آئی کو سونپ دی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
