Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی صدر ٹرمپ مسئلہ کشمیر پر ثالثی کیلئے میدان میں آ گئے

Now Reading:

امریکی صدر ٹرمپ مسئلہ کشمیر پر ثالثی کیلئے میدان میں آ گئے

وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہواہے، جس میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت  سے کشمیر پر کشیدگی کم کرنےکی درخواست کی ہے اور اس حوالے سے بات چیت مثبت رہی ۔

Advertisement

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے مسئلہ کشمیر پر نریندر مودی اور عمران خان دونو ں  سے بات کی ہے۔ 

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دونوں رہنماؤں سے تجارت اور اسٹرٹیجک معاملات پر بھی ان کی بات چیت ہوئی ہے،اگرچہ دونوں ممالک کے درمیان صورتحال بہت خراب ہے لیکن ان کی گفتگو اچھی رہی ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے گزشتہ رات پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان 16 اگست اور پیر کی رات 10 بجے ٹیلی فونک رابطہ ہواہے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید بتایا کہ وزیراعظم نے امریکی صدر کو آگاہ کیا کہ بھارت کے یکطرفہ فیصلے کا مقصد بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقے کی خصوصی حیثیت اور وہاں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا ہے۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ گفتگو کے دوران عمران خان نے ڈونلڈ ٹرمپ سے کہا کہ مقبوضہ وادی میں کرفیو جلد ہٹایا جائے، اقوام متحدہ مبصر مشن بھیجے جائیں اور اس بحران کا حل نکالا جائے۔

Advertisement

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ صدر ٹرمپ عالمی تنظیموں کے ساتھ بھارتی حکومت کے وعدوں کی پاسداری کے لیے اپناکردار ادا کریں۔

دوسری جانب گزشتہ روز ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بھی فون کیا تھا جس میں انہوں نے مودی پر پاک بھارت تناؤ کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کے دوران ہونی والی ملاقات میں مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی تھی۔

انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نے ایک ملاقات کے دوران مسئلہ کشمیر پر انہیں  ثالثی کا کردار ادا کرنے کا کہا۔

ٹرمپ نے کہا کہ  یہ مسئلہ طویل عرصے سے موجود ہے اور میں یہ جان کر بہت حیران بھی ہوا کہ اس خوبصورت علاقے میں روزانہ بم گرائے جاتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے ، عاصم افتخار
فلسطین ہمارا خطہ ہم ہی اسکے مالک ہیں، نیتن یاہو نے متنازع معاہدے پر دستخط کردیے
انڈونیشیا میں قیامت خیز سیلاب، 2 جزیرے صفحہ ہستی سے مٹنے لگے، 19 افراد ہلاک
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر