Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تعلیمی ادارے کھولنے کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے،مرتضیٰ وہاب

سندھ حکومت کے ترجمان ومشیر قانون بیرسٹرمرتضیٰ وہاب کی جانب سے حکومت سے تعلیمی ادارے کھولنے کے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بیرسٹر مرتضی وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت اسکول خصوصاً پرائمری سیکشن کھولنے کے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ صورتحال تاحال غیر یقینی ہے، بچے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کر پائیں گے۔