
پنجاب کابینہ میں دو صوبائی وزراء کے قلمدان تبدیل کر دیئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تبدیل کیئے جانے والے وزراء میں حسین جہانیاں گردیزی اور نعمان لنگڑیال شامل ہیں۔
پنجاب کابینہ میں محکموں کی تبدیلی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے کس کے مطابق جہانیاں گردیزی سے مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا قلمدان واپس لے کر انہیں وزیرِ زراعت بنا دیا گیا ہے جبکہ نعمان لنگڑیال سے وزارتِ زراعت کا قلمدان واپس لے کر انہیں وزیرِ مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ بنا دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ وزارتوں کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی منظوری کے بعد چیف سیکریٹری کی جانب سے جاری کردیاگیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News