Advertisement
Advertisement
Advertisement

شاہ محمود قریشی کا ناروے کی وزیر خارجہ کو ٹیلی فون،کشمیر کے معاملے پر گفتگو

Now Reading:

شاہ محمود قریشی کا ناروے کی وزیر خارجہ کو ٹیلی فون،کشمیر کے معاملے پر گفتگو
FM calls Norwegian FM

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی  اور ناروے کی وزیر خارجہ  اینہ اریکسون سورائدے   کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سمیت خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال  کیا گیا۔

وزیر خارجہ نے اپنی نارویجن ہم منصب کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں اٹھائے گئے یکطرفہ اقدامات اور ان کے مضمرات سے آگاہ کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پانچ اگست سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں مکمل لاک ڈاؤن کر رکھا ہے جس کے باعث خوراک اور ادویات تک میسر نہیں ہو رہی ہیں۔خواتین کو زچگی کی حالت میں ہسپتالوں تک رسائی حاصل نہیں ہو رہی ۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ناروے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے ۔

ناروے کی وزیر خارجہ نے اس ساری صورتحال پر ‏تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ اس مسئلہ سے متعلقہ تمام فریقین مل بیٹھ کر اس کے پرُ امن حل کی جانب پیش رفت کریں ۔

Advertisement

 دونوں وزرائے خارجہ کے مابین افغان امن عمل پر بھی گفتگو ہوئی ۔نارویجین وزیر خارجہ نے افغان امن عمل میں پاکستان کے مثبت مصالحانہ کردار کو سراہا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق
علی امین گنڈاپور کا بطور وزیر اعلیٰ مستعفی ہونے کا اعلان
کور کمانڈرز کانفرنس؛ بھارت کی جغرافیائی برتری کے خیالی تصورات کو توڑنے کا عزم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر